Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی کا اجلاس، موجودہ مہنگائی، بے روزگاری ودیگر مسائل کے حوالے احتجاجی جلسہ کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پی پی پی ضلع لوئر چترال کے مرکزی دفتر میں پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کی ضلعی کابینہ،تحصیلز اور دیگر وینگزپی ایل ایف،پی وائی او،پی ایس یف،لیبر ونگز اور سینئر جیالے ورکروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر لوئر چترال سلیم خان نے کی۔

میٹنگ میں پارٹی کے اندر تنظیمی امور اور ضلع چترال کے اندر مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک بڑا جلسہ کرنے پر مشورہ کیا گیا اور متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ بہترین تیاری کے بعد 17آگست کو چترال میں ایک شاندار جلسہ کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور زمہ داروں کوٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ میٹنگز میں تمام عہدیداروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تین میٹنگ میں غیر حاضر رہنے والوں کو شوز کاز نوٹس دیاجائے۔

ppp chitral ijlas saleem 3 1
ppp chitral ijlas saleem 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38280