Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیسرا نے تمام ٹیوشن اکیڈمیوں اورسنٹروں‌کی رجسٹریشن ورینیول کیلئے اعلامیہ جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) پرائیویٹ سکولز ریگولیرٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا (پی ایس ار اے) نے اکیڈمک سیشن 2019 تا2020 کے لیے تمام ٹیوشن اکیڈمیوں /سنٹروں کی رجسٹریشن/ری نیول کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ٹیوشن اکیڈمیاں / سینٹرز نارمل فیس کے ساتھ 28جون تا 31، اگست 2019 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس آر اے خیبر پختونخوا نے 5000 روپے سے لے کر35001روپے اور اس سے زیادہ فی سٹوڈنٹ فی کورس فیس وصول کرنے والی ٹیوشن اکیڈمیوں اور سینٹرز کے لیے20000 روپے تا100,000 لاکھ روپے تک کی رجسٹریشن فیس کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔500 روپے تک فی سٹوڈنٹ فی کورس وصول کرنے والی ٹیوشن اکیڈمیوں اور سینٹروں کے لئے رجسٹریشن فیس 20000 روپے،5001 سے 7000 روپے تک کی فیس والوں کے لئے 25000 روپے،7001 سے 9000 تک فیس لینے والوں کے لیے000 30 روپے،9001 سے 11000تک کی فیس لینے والوں کے لئے 35000 روپے،11001 سے 13000 روپے تک کی فیس لینے والوں کے لئے 40000 روپے 13001, سے15000 روپے تک کی فیس والوں کے لئے 45000 روپے،15001 سے 17000 روپے تک کی فیس والوں کے لیے 50000 روپے،17001 سے 19000 روپے تک کی فیس والوں کے لیے 55000روپے،19001 سے 2100 روپے تک کی فیس والوں کے لیے 60000روپے،21001 سے 23000 روپے تک کی فیس والوں کے لیے70000 روپے،23001 سے 30000 روپے تک کی فیس والوں کے لئے000 80 روپے،30001 سے 35000 روپے تک کی فیس والوں کے لئے000 90 اور 35001 روپے اور اس سے زیادہ فیس وصول کرنے والی اکیڈمیوں اور سینٹرز کی رجسٹریشن فیس100,000 ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید برآں ETEA اور دیگر پروفیشنل کورسز کی ٹیوشن اکیڈمیوں اور سینٹروں کو000 30 روپے جبکہ جنرل کلاسز والی اکیڈمیوں اور سینٹرز کو 5000 روپے سیکیورٹی فیس جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخواپرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
24278