Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیریس پیس فورم کیلئے خیبرپختونخوا معلومات تک رسائی کا قانون بطورپراجیکٹ انتخاب

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پیرس پیس فورم نے نومبر 2019 میں فرانس کے دارلحکومت پیرس میں خیبر پختونخوا معلومات تک رسائی کے قانون کو پرکھنے کیلئے بطورِ پراجیکٹ انتخاب کیا ہے۔پیرس پیس فورم امسال 11 تا 13 نومبر فرانس کے شہر پیرس میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور سینکڑوں مندوبین اِس فورم میں شرکت کرینگے۔ پیرس پیس فورم معیشت,تہذیب و ثقافت, تعلیم,نئی ٹیکنالوجی,امن و امان, گورننس اور ماحول کے شعبوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے کام کر نے والے اداروں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ مرتب کرتا ہے۔اس حوالے سے پیرس پیس فورم نے ان شعبوں میں کام کرنے والے اداروں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔اس حوالے سے پیرس پیس فورم کو 115 ممالک کے مختلف اداروں کی طرف سے 716درخواستیں موصول ہوئیں۔ان تمام درخواستوں میں سے صو بہ خیبر پختونخواکے معلومات تک رسائی کے قانون اور اس کے نفاذ کو تجزیہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں مختلف NGO’s،سول سوسائٹی،فاؤنڈیشن، کمپنیز،ڈیویلپمنٹ ایجنسیز، مذہبی گروہ،تجارتی یونین وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔پاکستان کی طرف سے اِس سال پیر س پیس فورم کیلئے خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اِس میں شرکت کریں اور اِس قانون کے نفاذ کے حوالے سے جو طریقہ کارآر ٹی آئی کمیشن اور Center for Law & Democracy کینیڈا کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اِس کو بہتر کیا جائے۔اِس کا محور Sustainable Development Goal نمبر 16.10.2 ہے جو کہ معلومات تک رسائی کا حق ہے اورخیبر پختونخوا معلومات تک رسائی کا قانون اِس حق کو عوام تک فراہم کرنے میں عملی معاونت فراہم کرتا ہے۔یہ بات ضروری ہے کہ Sustainable Development Goal نمبر 16.10.2 باقی ماندہ سترہ گولز کو پرکھنے کیلئے استعمال ہوگا۔یعنی لوگ آرٹی آئی قانون کو استعمال کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی کو جانچیں گے۔اِس طریقہ کار کو دیگر ممالک کیلئے بطور ماڈل پیش کیا جائیگا۔جس کو اپنا کر دوسرے ممالک کے آر ٹی آئی قوانین اور ادارے بیک وقت مستفید ہوسکیں گے۔اِس مشق کا مقصد عوام کو اپنے حقوق سے آگاہی دلانا ہے اور اداروں میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔سلیکشن کمیٹی معلومات تک رسائی کے قانون کے نفاذ کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ 11تا13نومبر2019کو پیرس میں پیش کریگی۔پیرس پیس فورم کا قیام 2018میں ہوا۔اور اس کو 2018 میں مختلف اداروں کی طرف سے اپنے کاموں کے تجزیہ کیلئے 860درخواستیں موصول ہوئیں۔جبکہ 2018 میں بھی پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا کہ اس کا پراجیکٹInter Faith Education پیرس پیس فورم میں منتخب ہوا۔یہ تجزیہ کار معلومات تک رسائی کے قانون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینگے۔ جس میں Proactive Disclosure،معلومات تک رسائی کے قانون کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا،پبلک انفارمیشن آفیسرز کی ٹرینگ اور دیگر عوامل شامل ہیں۔جو معلومات تک رسائی کے قانون کے تجزیہ میں شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23416