Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 3ماہ قید کی سزا

Posted on
شیئر کریں:

لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ)لاہور کی ماتحت عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 3ماہ قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو لاہور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف افتخار نے پہلی بیوی سے اجازت حاصل کئے بغیر دوسری شادی کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔درخواستگزار رابعہ یونس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے شوہر شعیب زاہد نے اس کی مرضی اور اجازت کے بغیر انجم ریاض نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی۔مسلم فیملی لارز آرڈیننس 1961کے تحت میرے خاوند کیخلاف دوسری شادی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شعیب زاہد کو 3ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،جرما نے کی ادائیگی نہ کرنے پر مجرم کو مزید 15روز جیل میں گزارنے ہوں گئے۔عدالت نے سی آر پی سی کے سیکشن تین سو بیاسی اے کے تحت مجرم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور ایک شخصی ضمانت کے عوض فیصلے کیخلاف اپیل کرنے پر رہائی کا حکم دیا ہے،مچلکے جمع نہ کروانے کی صورت میں مجرم کو جیل کی سزا کاٹنا ہوگئی۔
…………………………………………………………………………………………………..

پنجاب اسمبلی میں جہیز کے خاتمے کی قرارداد جمع
لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں جہیز کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی، قرارداد میں جہیز کی سرکاری سطح پر حد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے جہیز کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ جہیز جیسی لعنت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں، جہیز کی سرکاری سطح پر ایک حد مقرر کی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو جہیز کا مطالبہ کریں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس خیبر پختونخواہ اسمبلی نے صوبے میں جہیز اور شادی میں نمود و نمائش و فضول اخراجات پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی۔قانون کے مطابق شوہر کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ بیوی کی ملکیت قرار دیا گیا جبکہ جبکہ دلہن کے گھر والں پر بھی ایک لاکھ سے زائد مالیت کا تحفہ دینے پر پابندی لگائی گئی۔قانون کے مطابق جہیز مانگنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 ماہ قید جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا 2 ماہ کی قید ہوگی جبکہ منظوری کے بعد شوہر کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ واپس مانگنے پر شوہر کو 2 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 ماہ کی قید ہوگی۔
…………………………………………………………………………………………………..

ڈلیوری پر خاتون ملازمہ کو 24ہفتوں کی چھٹی کی تجویز
لاہور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ورکنگ وومن کے استحقاق میں اضافے کیلئے پنجاب میٹرنٹی بینیفٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ورکنگ وومن کے استحقاق میں اضافے کیلئے پنجاب میٹرنٹی بینیفٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ خاتون ملازم کو بچے کی پیدائش کے موقع پر 24 ہفتوں کی چھٹی دی جائے ،جس میں سے بچے کی متوقع پیدائش سے چھ ہفتے قبل اسے چھٹی ملے گی۔ ضروری ہو تو چھٹی میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اگر خاتون ملازم کا اسقاط حمل ہوتا ہے تو اسے بھی میٹرنٹی بینیفٹس ملیں گے اور تنخواہ کیساتھ ساتھ چھ ہفتے کی چھٹی بھی دی جائیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20503