Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرول 19.95 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹر اضافہ، فیصلہ عالمی مارکیٹ میں دونوں کے نرخوں میں اضافے کے باعث کرنا پڑا، وزیر خزانہ

Posted on
شیئر کریں:

پٹرول 19.95 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹر اضافہ، فیصلہ عالمی مارکیٹ میں دونوں کے نرخوں میں اضافے کے باعث کرنا پڑا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹرکااضافہ کیا گیاہے، نئی قیمتوں کااطلاق فوری طورپرہوگا۔منگل کومیڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاکہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 16 جولائی کو96.26 ڈالرسے بڑھ کر31 جولائی کو 111.46 ڈالرفی بیرل ہوگئی، اسی طرح خام تیل کی قیمت 16 جولائی کو 89.14 ڈالرفی بیرل تھی جو 31 جولائی کو97.39 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا مگراس میں تاخیراس لئے ہوئی کہ ہم آدھی رات تک اوگرا کے ساتھ کام کرتے رہے اورہماری کوشش تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگرکوئی کمی جاسکتی ہوں تووہ کی جائے، آج صبح ہم نے وزیراعظم محمدشہبازشریف سے بھی اس معاملے پربات چیت کی،

 

وزیراعظم نے بھی کہاکہ عوام کوریلیف دینے کیلئے جوکچھ بھی کیاجاسکتاہو وہ کیا جائے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پوری قوم کومعلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جس پروگرام پراتفاق ہواہے اوراگر وہ نہ ہوتا تو اس صورت میں حکومت پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی مدمیں کمی کرکے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ کابوجھ اٹھالیتی اوراضافہ کی شرح کم ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ نہ صرف معاہدے سے روگردانی کی بلکہ جاتے جاتے قیمتوں کو کم کیا جس سے ملک کو مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ان حالات کے تناظر میں اورملکی مفاد میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273.40 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے کااضافہ کردیا گیاہے اورفی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت272.95 روپے ہوگئی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت کی خواہش تھی کہ عوام کوجتنا بھی ریلیف دیا جاسکے، وہ دیا جائے، ہم نے حالیہ مہینوں میں ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے تک کی بھی کمی کردی تھی۔

 

 

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد چین روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم کو دورہ پاکستان کا یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے 10 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔

چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم اولین منصوبہ ہے، چینی صدر

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری(سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم اولین منصوبہ ہے۔2013 میں اس کے افتتاح سے اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اس حوالے سے متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں،جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت محرکہ ملی ہے بلکہ خطے میں باہمی رابطے اور انضمام کے عمل کے لئے بھی اچھی بنیاد ڈالی گئی ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری چین اورپاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن چکی ہے۔یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر رہی ہے۔منگل کے روز چا ئنہ میڈ یا گرو پ کے مطا بق چینی صدر نیچین پاک اقتصادی راہداری کے افتتاح کی 10ویں سالگرہ کی تقریب پر مبارکباد کے پیغام میں زور دیا کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیاری، پائیداراور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیارکے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کیساتھ کھڑا رہیگااور ہاتھ میں ہاتھ لیے اور شانہ بہ شانہ آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہتر معیار کے ساتھ وسیع تر پیمانے پر مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدرسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گیاوردونوں ممالک نیز خطے کی امن و خوشحالی کے لئے مزید زیادہ خدمات سرانجام دیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77415