Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی.چیف سیکریٹری

شیئر کریں:

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ کورونا وباء اور دیگر چیلنجز کے باوجود صوبہ میں پولیو کیسوں میں نمایاں کمی اپنے بچوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ خطہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے ج س کے لئے انسدادپولیو مہمات کے دوران صوبہ کے کونے کونے میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کے روز پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور میں ماہ جون کی انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹربرائے انسداد پولیو کے کوآرڈی نیٹر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عبدالباسط، صوبائی محکمہ صحت اورای پی آئی کے اعلیٰ حکام، یونیسیف،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔


کوآرڈی نیٹرعبدالباسط نے چیف سیکرٹری کو 7جون سے شروع ہونے والی 3روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،انسداد پولیو مہم بیک وقت صوبہ بھر میں چلائی جائے گی جس کے دوران 5سال سے کم عمر کے 62لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 30ہزار 183ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 27ہزار 59 موبائل ٹیمیں،1ہزار913 فکسڈٹیمیں،1ہزار 60 ٹرانزٹ اور 152رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے7ہزار340ایریا انچارجزکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس سے گذرنے والی ہر گاڑی میں موجود 5سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے بغیر وہاں سے گذرنے نہیں دیا جائے گا اور اس ضمن میں صوبہ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز(ڈی پی اوز) کوتاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت پولیس افسران اور اہلکاروں کوتمام مستقل راہداری پوسٹوں پر موجود پولیو ٹیموں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ تمام پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے 5سال سے کم عمر کاکوئی بھی بچہ پولیو ویکسیینشن سے محروم نہ رہے،

انہوں نے کہا کہ گذشتہ انسدادپولیو مہمات کی طرح ماہ جون کی اس پولیو مہم میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت کورونا کی تمام ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ حکومت نے ہر قیمت پر خطہ سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرکے اپنے آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچانے کا تہیہ کررکھا ہے اور وہ خود انسدادپولیو مہم کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں کسی سطح پر بھی کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین میں پولیو ویکسینشن سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائین، پولیو کے خلاف یہ جنگ ہماری مشترکہ جنگ ہے اور ہم نے مل کر اس میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

KP Chief Secretary kicked off polio campaging 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48873