Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو ویکسین حلال اور پولیو ٹیموں پر حملے غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں..علماء

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) پولیو ویکسین حلال اور پولیو ٹیموں پر حملے غیر اسلامی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہیں۔والدین پر شرعی طور پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔ یہ بات ملک بھر کے علما و مشائخ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گزشتہ روز پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کیلئے آگاہی کا دن منایا گیا، اس موقع پر علما و مشائخ، آئمہ اور خطبا نیپولیو کے خاتمے تک اپنی جد و جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالحکیم اطہر نے لاہور، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن،قاری عصمت اللہ معاویہ، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حبیب الرحمن عابد نے فیصل آباد، مولانا عبد الکریم ندیم نیخان پور،علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا انوار الحق مجاہد، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف نیملتان،مولانا اسعد زکریا نیکراچی، قاضی مطیع اللہ سعیدی نیگجرات،مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی نیساہیوال،مولانا عثمان بیگ فاروقی نیشاہکوٹ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی، مولانامحمد جابرنیڈیرہ غازی خان، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان نیراوالپنڈی، مولانا ابو بکر صابری نیاسلام آباد،، مولاناا حسان احمد حسینی نیڈسکہ، مولانا عبدالرؤف نیبہاولنگر، مولانا فہیم الحسن فاروقی نیشیخوپورہ،مولانا محمد یاسر علوی نیسمندری، مولانا عقیل احمد نقشبندی، مولانا عبد اللہ رشیدی نیقصور، مولانا منیب الرحمان حیدری نینارووال، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد زبیر کھٹانہ نیگوجرانوالہ، مولانا ابو بکر حمزہ نیچکوال، مولانا سعد اللہ لدھیانوی نیٹوبہ ٹیک سنگھ، مولانا قاری وقاص سلیمی نیگوجرہ، مفتی محمد عمر فاروق نیخانیوال، مولانا تنویر احمد نیبہاولپور، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ نیمظفر گڑھ،مولانا کلیم اللہ معاویہ نیننکانہ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی نیتلہ گنگ، مولانا عزیز اکبر قاسمی نیراجن پورمیں جمع المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی پولیو سے بچاو کی ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ اس میں کوئی حرام یا مضر صحت اجزا شامل نہیں ناہی ایسے اجزا شامل جو تولیدی نظام کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہوں۔ انسانی جسم کو اپاہج کردینے والے مرض پولیو کے خلاف ویکسین سے متعلق پاکستانی معاشرے میں پایا جانے والا غلط تاثر اور پولیو مہم میں شامل رضا کاروں پر جان لیوا حملے قطعی طور پر برداشت نہیں کیے جاسکتے، یہ حملے غیر اسلامی، غیر شرعی اور بزدلانہ فعل ہیں،اس کام میں ملوث افراد اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا وائرس پورے پاکستان میں نہیں پھیلا ہوا لیکن ملک کے چند حصوں میں مسلسل اس وائرس کی موجودگی کی رپوٹس آرہی ہیں، یہ وہ علاقے ہیں جو ہمارے لئے باعث تشویش ہیں کیونکہ اگر وائرس کہیں بھی موجود ہے تو پھر تمام ملک خطرے میں ہوسکتا ہے۔بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں پولیو جیسے موذی وائرس سے بچانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانے میں شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علما و مشائخ پولیو کے موذی وائرس کے مکمل تدارک تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ہر وہ بچہ جو پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتا ہے وہ نہ صرف کمیونٹی بلکہ پوری قوم کے لیے ایک خطرہ ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32263