Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو مہم میں کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

شیئر کریں:

پولیو مہم میں کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے غفلت، تساہل اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ڈپٹی کمشنرلویر چترال انوار الحق نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کی مہلک مرض کا خاتمے کا ٹارگٹ بہت ہی قریب ہے اور اس مرحلے میں کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے کوئی غفلت، تساہل اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ ہم بھی فخر کے ساتھ اقوام عالم کے صف میں کھڑ ے ہوسکیں جنہوں نے پولیو کے خاتمے کا منزل پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے ویلج سیکرٹریوں کا یونین کونسل کے سطح پر پولیو کمیٹیوں کی پولیو کے خلاف مہم کی تیاری کے اجلاسوں میں غیر حاضری سے متعلق محکمہ صحت کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے محکمے کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو ہدایت کی کہ اس شکایت کی اعادے کا موقع نہ دیا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، اسسٹنٹ کمشنرچترال ثقلین سلیم، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان  اور دوسرے سرکاری محکمہ جات کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ایون، دروش ون، دروش ٹو، شوغور، ارندو اور عشریت کے چھ یونین کونسلوں میں آنے والی قومی مہم کے دوران تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ان یونین کونسلوں میں گزشتہ قومی مہم کے دوران پولیو کے خلاف ویکسنیشن سے رہ جانے والے بچوں کو اس مہم کے دوران سوفیصد کور کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

chitraltimes polio meeting dc office lower chitral

chitraltimes polio meeting dc office lower chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59610