Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پلےاورپولو گراونڈ مستوج ،چوئنچ اورکالاش ثقافت کی بحالی سمیت کھیلوں کے 107 سکیموں کی منظوری

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 1000 کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت 107 سکیموں کی منظوری
ایڈیشنل سیکرٹری شکیل قادر کی زیرصدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ،کالاش ثقافت کی بحالی، سیاحتی مقامات پرٹورسٹ ریزارٹ کی تعمیر، سپورٹس سٹی کا قیام اور خواتین کیلئے انڈورکھیلوں کی سہولیات کی منظوری دی گئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا حکومت نے ایک ہی روز میں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی 1000 سہولیات پراجیکٹ کے تحت 748 ملین لاگت کی 107 مختلف ذیلی سکیموں کی منظوری دیدی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر کی سربراہی میں ہونے والے ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کھیل، سیاحت اور ثقافت کی مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی۔ان سکیموں کا بنیادی مقصد مجموعی طورپر صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کی بنیادی سہولیات کی فراہمی،خواتین کیلئے انڈور گیمز، کیلاش ثقافت کی بحالی،سیاحت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ کھیلوں کی 1000 سہولیات سکیم کے تحت 107 ذیلی سکیموں میں مختلف کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی جس میں کھیلوں کے میدانوں اور بیڈمنٹن ہال کی تعمیر سمیت تعمیراتی کھیلوں کی مختلف سہولیات کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ اجلاس میں اضافی ایجنڈا آئٹم میں کیلاش ثقافت کی بحالی، سیاحتی پالیسی کے تحت نئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں ٹورسٹ ریزارٹ کی تعمیر، سپورٹس سٹی کا قیام اور خواتین کیلئے انڈورکھیلوں کی سہولیات کی منظوری دی گئی۔ ان سکیموں میں خواتین کیلئے انڈورکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سوات میں ڈویژنل ہیڈکوآرٹر میں انڈور جمنازیم کی تعمیرکی منظوری،سپورٹس سٹی کا قیام، کیلاشی ثقافت کی بحالی، فروغ اور تعمیر کی منظوری سمیت گبین جبہ اور سلاتن وادی میں سیاحتی ریزارٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان سب کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں سٹی سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کراٹے ہال کی تزہین و آرائش، باسکٹ بال گراؤنڈ، بانڈا سنگلیان میں پلے گراؤنڈ،سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کورٹ کی مرمت و تزہین وآرائش، باراہوتر یونین کونسل نملی میرا میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر،کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد شہر میں کلائمبنگ وال کی تعمیر شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ بنوں میں پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں بیڈمنٹن ہال اورکرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،بنوں ٹاؤن شپ میں بیڈمنٹن ہال کی منظوری،


بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال کی تعمیرشامل ہے۔107 سکیموں میں شامل ڈسٹرکٹ بونیر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلیارائی میں پلے گراؤنڈ کی تعمیر،گورنمنٹ ہائی سکول چنار میں والی بال کورٹ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امبیلا میں پلے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن،جی جی ڈی سی ڈگر میں والی بال کورٹ،باسکٹ بال،بیڈمنٹن کورٹ اور کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،جی ایچ ایس سورا میں والی بال اور کبڈی کورٹ سمیت پلے گراؤنڈ کی بحالی، جی ایچ ایس ایس گدیزئی پیر بالا میں کرکٹ اکیڈمی اور جی پی ایس ملک پور بونیر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

چارسدہ ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کی سہولیات میں جی ایچ ایس ایس (حیات اللہ شہید) رجڑ میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،تحصیل پلے گراؤنڈ شبقدر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،پٹرانگ، تنگی پلے گراؤنڈ سمیت تحصیل گراؤنڈ ترنگزئی میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

اپر چترال میں چار سکیموں کی منظوری دی گئی جس میں پلے گراؤنڈ مستوج کی تعمیر،مستوج، ہرچن اور چونج مستوج میں تین پولو گراؤنڈ شامل ہیں جبکہ ساتھ ہی لوئر چترال میں جی ایچ ایس ایون اور جی ایچ ایس سویر میں پلے گراؤنڈز کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نیلی کوٹلی میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،رتہ کولاچی سٹیڈیم میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،جی ڈی سی پہارپور،تحصیل پلے گراؤنڈ پورا اور جی ڈی سی بلوٹ شریف پہار پور میں باسکٹ بال اور والی بال کورٹ کی تعمیرجبکہ رتہ کولاچی سٹیڈیم میں کلائمبنگ وال کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

دیر لوئر میں جی ایچ ایس ایس میار میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیرجبکہ تازاگرام اور تیرونا یونین کونسل خادگزئی میں پلے گراؤنڈ کی تعمیر شامل ہے۔ہری پورڈسٹرکٹ میں منظوری کی جانے والی سکیموں میں بیر یونین کونسل،حطاریونین کونسل اور میاں چوک کے ٹی ایس میں پلے گراؤنڈ کی منظوری دی گئی۔خیبرڈسٹرکٹ میں زنگل کرکٹ گراؤنڈ لیوشلمان تحصیل لنڈی کوتل،چاپاری کرکٹ گراؤنڈجمرود،کمویرخیل آرینہ کیالمت شاہ خیلی اور الاڈھنڈ قمر خیل محمد آمین کیلی تحصیل باڑہ میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،منڈی کس اور سرکس نمبر 2 تحصیل باڑہ میں مارشل آرٹس کی تعمیر،کوہاٹ ڈسٹرکٹ میں کیپٹن ظہیر الاسلام شہید سٹیڈیم اورمیری سپورٹس سٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،میونسپل فٹبال گراؤنڈ کی تزہین و آرائش اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال کی تعمیر شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ لکی مروت میں اولڈ فیمیل ایجوکیشن آفس میں مارشل آرٹ ہال کی تعمیر،جی ایچ ایس جھنگ خیل،جی ایچ ایچ ایس تاجازئی،جی جی ایم ایس ماچن خیل،جی جی ایچ ایس مارمندی عظیم اور جی جی ایچ ایس نمبر 1 سرائی نورنگ میں باسکٹ بال، والی بال اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر اور تزہین و آرائش،گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی پلے گراؤنڈ میں فٹبال،قیمت منجی والا میں سپورٹس پلے گراؤنڈ اور جی جی ایچ ایس اباخیل میں باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر شامل ہے۔ملاکنڈ ڈسٹرکٹ میں حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،مردان ڈسٹرکٹ میں ہاتھیان سپورٹس کمپلیکس میں مارشل آرٹ ہال،مردان سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال اور بازوخرکی گراؤنڈ میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

مانسہرہ ڈسٹرکٹ کیلئے سرکٹ ہاؤس مانسہرہ کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور جیم ہال کا قیام جبکہ ایم ڈی اے گراؤنڈ ٹاؤن شپ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ہال کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مہمند ڈسٹرکٹ میں حافظ کورونا اوراکرب ڈاگ بالا میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیرجبکہ جی جی ایچ ایس ایس غلنئی میں والی بال اور بیڈمنٹن کورٹ کی منظوری دی گئی۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ کیلئے خیر آباد تحصیل پلے گراؤنڈ میں بیڈمنٹن ہال کی منظوری،نوشہرہ کالاں،ڈھیری کتی خیل، اکوڑہ خٹک اورسیدو میں پلے گراؤنڈکی تعمیرجبکہ پبی میں کلائمبنگ وال کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

پشاور ڈسٹرکٹ کیلئے سول آفیسر مس میں سکواش کورٹ کی بحالی اور واکنگ ٹریک،پولیس لائن میں ٹینس کورٹ،ٹینس کورٹ جامعہ پشاور، بے نظیر ویمن یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ٹینس،قیوم سٹیڈیم اور حیات آبادسٹیڈیم میں کلائمبنگ وال، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جمناسٹک ہال کی بحالی اور پشاور کلب میں واکنگ ٹریک کی منظوری دی گئی۔صوابی ڈسٹرکٹ کیلئے منظور سکیموں میں پابینئی جانڈا میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،چھوٹا لاہور تحصیل گراؤنڈ میں بیڈمنٹن ہال،باجہ سپورٹس سٹیڈیم،ملک آبادپلے گراؤنڈ،کالا بٹ پلے گراؤنڈ،ذیادہ پلے گراؤنڈ اور سمنبل آملٹ میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ سوات میں آرکوٹ میں والی بال کورٹ کی تعمیر، جی ایچ ایس ایس دوروس خیلا تحصیل مٹہ اور سکرا تحصیل مٹہ میں والی بال، باسکٹ بال کورٹ کرکٹ پچ کی لیولنگ اور مرمت کی منظوری،جی ایچ ایس ایس شیر پالم مٹہ میں بیڈمنٹن ہال اور والی بال کورٹ کی تعمیر،پوسٹ گریجویٹ افضل خان لالا کالج میں جمنازیم ہال کی تعمیر،سوات میں کلائمبنگ وال کی تعمیر اور قمبر پلے گراؤنڈ میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ٹانک ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول گارا بلوچ،جی ایچ ایس گومل بازار،جی ایچ ایس کوٹ حکیم، جی ایچ ایس نمبر 3 اور گورنمنٹ شہید شیر نواز کانٹینینٹل ماڈل ہائی سکول میں والی بال اور باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کی منظوری جبکہ تحصیل سپورٹس سٹیڈیم ٹاؤن ہال کی اپ گریڈیشن اور بیڈمنٹن ہال ٹانک سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔107 ذیلی سکیموں کیلئے مجموعی رقم 748 ملین رکھی گئی ہے۔

دریں اثنا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے صوبے کے ترقی کے لئے 12513.187 ملین روپے لاگت کے 20 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زراعت، ابتدائی و ثانوی تعلیم، صنعت، سڑکوں، کثیر شعبہ جاتی ترقی اور کھیل کے شعبوں کے 22 منصوبوں پرتفصیلی غور وخوض کے بعد جس میں 20 منصوبوں کی منظور یاں دی گئیں اور دو منصوبوں کو زیر غور لانے کے لئے سی ڈی ڈبلیو پی بھجوانے اور دو منصوبوں کو موخر کرکے مزید اصلاح کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے میں کرم تنگی ڈیم منصوبے کی KAITU WEIR ایریگیشن اینڈ پاور پراجیکٹ کی کمانڈ ایریا ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ ابتدائی وثانوی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضم شدہ اضلاع انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت ضلع کوہاٹ کے سب ڈویژن درہ آدم خیل (ایف آر کوہاٹ)ضلع پشاور میں سب ڈویژن حسن خیل (ایف آر پشاور)نقصان زدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر، اسی طرح ضم شدہ اضلاع انفرنسٹراکچرپروگرام کے تحت قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی میں (پیکیج III-II-I) کے تحت تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر میں شامل ہے۔ اسی طرح سڑکوں کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں دیر موٹروے (50KM) کی پی سی ٹو کے لئے فزیبیلٹی سٹڈی، انجینئرنگ ڈیزائن اور کمرشل کم فنانشل فزیبیلٹی،قبائلی ضلع کرم میں صدہ مارغان روڈ کی توسیع، بہتری، اور پختہ بنانے، و دبازئی تا آوی درہ (چھ کلومیٹر)، مین ڈوگر تاتورغر (آٹھ کلومیٹر) زحہ زئی تا میدان قبرستان روڈ اور بتائی خانی خیل سنٹرل کرم (چھ کلومیٹر) کھیتوں سے مارکیٹ تک سڑکوں کی توسیع، بہتری، بلیک ٹاپنگ اور تعمیر شامل ہے اور ضم شدہ اضلاع کو مشرقی و مغربی طورپر بندوبستی اضلاع سے ملانے اور اس کے استحکام، کھیتوں سے منڈیوں تک چھ عدد لینکس اور دیگر مختلف سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہے کدہ بازار تا میشت میلہ براستہ شیخان (7.7 کلومیٹر) موجودہ سڑک کی بحالی کے منصوبے شامل ہے۔ کھیل کے شعبے میں منظور کردہ منصوبو ں میں سیاحت کی ترقی کے لئے منصوبوں کی فزیبیلٹی سٹڈیز، شیخ بدین سیاحتی مقام تک رابطہ سڑک، خیبر پختونخوا میں ہیریٹیج فیلڈ سکولوں کا قیام، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی درجہ بلندی کے منصوبے شامل ہے جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے منصوبوں میں ضلع سوات میں مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38890