Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پلانٹ فار پاکستان کے تحت ڈپٹی کمشنراپرچترال نے شجرہ کاری مہم کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ جنگلات، اور اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے اشتراک سے بونی ریسٹ ہاوس میں پلانٹ فارپاکستان شجری کاری مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین،سی۔ڈی۔او محکمہ جنگلات چترال جمیل، آر۔پی۔ایم ،اے۔کے۔ار۔ایس۔پی اپر چترال پیر سجاد حسین، تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم احسان لال،صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفع، ار۔ایف۔او بونی نذیرودیگر نے شرکت کی۔

شجر کاری مہیم میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریسٹ ہاوس بونی میں دیودار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں میں شغور اُجاگر کرنے پر زور دیا اور اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ”ہر بشر دو شجر“ کے نعرہ کے ساتھ اس مہیم کے بارے سی۔ڈی۔او فارسٹ چترال جمیل نے کہا کہ اس نعرہ کونہ صرف بونی بلکہ پورا اپر چترال میں پھیلایا جائیگا۔ تاکہ ہر فرد کم از کم دو پودے لگا کر اس علاقے کو سر سبز شاداب کرنے اور سیلاب کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مختصر تقریب کے بعد محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔
plant for pakistan campaign upper Chitral 8

plant for pakistan campaign upper Chitral 5

plant for pakistan campaign upper Chitral 4

plant for pakistan campaign upper Chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25089