Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور یونیورسٹی کے چوتھے بی ایس کانووکیشن ، گورنرکا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،500طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم،34 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور یونیورسٹی کے چوتھے بی ایس کانووکیشن ، گورنرکا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،500طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم،34 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے

مشکلات کا مقابلہ کرنے والی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں، گورنر حاجی غلام علی
ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہے، ادب و احترام، شائستگی، روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکلات سے نمٹنا ہے،گورنر

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ وہی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جو مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں، تعلیم یافتہ نوجوانوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اہم کردار ادا کرنا ہے۔ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہے، ادب و احترام، شائستگی، روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکلات سے نمٹنا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور یونیورسٹی کے چوتھے بی ایس کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے وئے کیا۔ تقریب میں قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، فیکلٹی اراکین، والدین اور طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر سوشل سائنسز، لائف اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز،فزیکل سائنسز، منیجمنٹ ایند انفارمیشن سائنسز،اسلامک اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنسز اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں بیچلر آف سائنسز کی تعلیم مکمل کرنیوالے 500طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ گورنر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 34 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلزبھی پہنائے۔تقریب میں قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے گورنر او ر دیگرمہمانوں کا خیرمقدم کیا اوریونیورسٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے گورنرنے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء، و طالبات، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباددی اور کہاکہ والدین نے سختیاں، مشکلات برداشت کر کے اپنے بچوں کا تعلیمی سفر مکمل کرایا۔بلاشبہ یہ طلباء وطالبات، والدین و اساتذہ کیلئے کامیابی و خوشی کا بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کر کے طلباء و طالبات کی خوشیوں میں شریک ہوتا ہوں۔گورنرنے کہاکہ جذباتی پن کو روایات و اقدار پر حاوی نہیں ہونے دینا اس سے نفرتیں جنم لیتی ہیں،اپنی محنت اورلگن سے نہ صرف اپنا بلکہ اس ملک کا نام دنیابھر میں روشن کرناہے۔ گورنرنے کہاکہ تعلیم کی شکل میں آپ کے پاس ایسا ہتھیار ہے جونہ صرف آپ کی طاقت ہے بلکہ آپ کی دنیا بدل سکتی ہے۔ انہوں نے طلباء پرزوردیا کہ جس شعبہ میں تعلیم مکمل کی ہے اسی شعبہ کی ترقی کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانا آپکا فرض ہے۔ آپ نے دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،خدمت کے جذبہ کو اپنی زندگیوں میں زندہ رکھنا ہے اوراپنی کمیونٹی کے اندر ایسے لوگوں کا ہاتھ تھامنا ہے جن کو آپکے سہارے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پشاور یونیورسٹی کے مالی مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا مکمل تعاون کروں گا۔

 

یونیورسٹیوں کیجانب سے مالی وانتظامی مسائل ومشکلات بتائے بغیربذات خود تمام وائس چانسلرز کو 2 دن گورنر ہاؤس میں طویل اجلاسوں میں مالی وانتظامی مسائل ومشکلات سے نہ صرف آگاہی حاصل کی تھی بلکہ مختلف تجاویز بھی سن کر متعلقہ محکموں کو ضروری ایکشن کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ مطالبات کیلئے وائس چانسلر کیخلاف ہڑتالیں اوریونیورسٹیوں کی بندش کسی بھی طور پرمناسب نہیں،اس سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثرہوتی ہے۔وائس چانسلر کے ساتھ ملکر مطالبات کو متعلقہ اداروں کوپہنچائے جائیں۔ وائس چانسلرایک ٹیم لیڈر ہوتاہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کو مشکلات کے بھنور سے نکالے، وائس چانسلرز کیخلاف احتجاج کی بجائے مسائل ومشکلات کو حکومتی سطح پر متعلقہ محکموں کے نوٹس میں لاناچاہئیے اورحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی مشکلات ومسائل کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پرزوردیاکہ وہ طلباء وطالبات کی فیسوں میں اضافہ کی بجائے کمی کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ یونیورسٹیاں طلباء وطالبات کی مشکلات حل کریں میں یونیورسٹیوں کے انتظامی ومالی مشکلات کے حل کیلئے بطور وکیل کردار ادا کروں گا۔

chitraltimes governor kp giving away medals during peshawar bs convocation

Governor kp addressing peshawar university bs convocation 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77632