Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائی کورٹ کی محکمہ بندوبست چترال کے تمام اسٹاف کو فوری طور پر مستقل کرنے کا حکم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینج / دارالقضاء سوات نے محکمہ بندوبست (سٹیلمنٹ ) چترال کے 206 اہلکاروں کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے اہلکاران بندوبست جوکہ سال 2002 سے عارضی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کو فوری طور پر مستقل کرنے کاحکم دیا ۔ اس کیس کی سماعت جسٹس محمد غضنفرخان اور جسٹس ارشد علی کررہے تھے ۔ سائلان کی طرف سے رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل رحیم شاہ پیش ہوئے۔دونوں طرف سے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا ۔ اور بندوبست اراضی چترال کے 206 اہلکاروں کو فور ی طور پر مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر قادرآمان صدر انجمن پٹواریاں و قانون گویان چترال ودیگر نے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے ۔
patwari court decision


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16651