Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کی دفتر منتقلی کو فوری طور پر روک دیا، حکم امتناعی جاری 

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کی دفتر منتقلی کو فوری طور پر روک دیا، حکم امتناعی جاری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور ہائی کورٹ نے ویلج کونسل پرسان لٹکوہ لوئیرچترال کی بعض عوام کی طرف سے دائردرخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ویلج کونسل پرسان کے دفتر کی منتقلی کو فوری طور پر روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردی ہے،۔ بہتولی کے عوام کی طرف سے اس پٹیشن کی پیروی چترال کی نوجوان قانون دان سیف اللہ منگول کررہے ہیں۔سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ کے مطابق ویلج کونسل پرسان لٹکوہ کے مرکزی دفتر بہتولی گول میں 2015میں تعمیر کی گئی تھی اور 2018سے باقاعدہ طور پر فنکشنل ہے،جبکہ 2022میں اسکی ایک سب آفس کو پرسان گاوں کے اخری حصے میں منتقل کی گئی تھی۔ گزشتہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے بعد ویلج کونسل پرسان کے چیئرمین نے اے۔ڈی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ملی بھگت کرکے راتوں رات ویلج کونسل کے مرکزی آفس کو مکمل طور پرپرسان کے اخری کونے میں منتقل کررہا تھا جہاں لوگوں کا پہنچنا مشکل ہوگیا تھا اور علاقے کے عوام نے یہ مسئلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا جس پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے دفتر کی منتقلی کو فوری طور پر روک کر متعلقین کو اگلے پیشی30اپریل کو کورٹ میں حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ہے۔

chitraltimes vc pursan stay order phc


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87024