Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سب انجنئیرز کی آسامیوں پرڈپلومہ ہولڈرز تعینات کیے جائینگے

شیئر کریں:

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سب انجنئیرز کی آسامیوں پر گریجویٹ انجنیئرز کے بجائے ڈپلومہ ہولڈرز تعینات کیے جائینگے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات

فائنل میرٹ لسٹ پیر سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی کسی بھی قسم کی شکایات اور درستگی کیلئے ایک ہفتے کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں سب انجنئیرز کی آسامیوں پر ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی نے فائنل میرٹ لسٹ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کر لی ہے، فائنل لسٹ میں سے گریجویٹ انجنیئر ز نکالے گئے ہیں اور صرف مطلوبہ قابلیت ڈپلومہ آف ایسویٹ ا نجینئرنگ سول والے امیدوار شامل کئے گئے ہیں مذکورہ میرٹ لسٹ آٹھ نومبر 2021 بروز پیر کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ویب سائیٹ cwd.gkp.pk پر دستیاب ہوگی کسی بھی قسم کی شکایات اور درستگی کیلئے ایک ہفتے کے اندر چیف انجنیئرز (سنٹر) کے ساتھ رابطہ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد منتخب شدہ امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے جائینگے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات نے سب انجنیئرز کی بھرتی کیلئے ایٹا کے ساتھ اکتوبر 2019 میں ایک ایم او یو پر دستخط کیا تھا جس کے بعد ایٹا نے مذکورہ پوسٹوں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا اور فروری 2020 میں پرویژنل میرٹ لسٹ محکمے کو ارسال کردی،کروونا وائرس کی وجہ سے انٹرویوز کچھ تاخیر کا شکار ہوئے لیکن بالآخر اگست 2020 میں انٹرویوز مکمل کر لئے گئے۔ اس دوران دو امیدواروں کی اپیل پر پشاور ہائی کورٹ نے مذکورہ سب انجنیئرز کی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کیا اور بھر تیوں کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہوا۔ 22 ستمبر 2021 کو پشاور ہائیکورٹ نے ڈپلومہ ہولڈرز کے حق میں فیصلہ کیا اور محکمہ مواصلات و تعمیرات نے فیصلے کی کاپی محکمہ قانون خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جس کو مزید CPLA کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے ناموزوں قرار دیا گیا۔اب پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مذکورہ سب انجنیئرز کی پوسٹوں پر صرف ڈپلومہ ہولڈرز کی تعیناتی کی جائے گی اور فائنل میرٹ لسٹ آٹھ نومبر 2021 بروز پیر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ویب سائٹ cwd.pkd.pk پر دستیاب ہوگی اور کسی بھی قسم کی شکایات اور درستگی کیلئے چیف انجنیئر سنٹر محکمہ مواصلات و تعمیرات سے ایک ہفتے کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد منتخب شدہ امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے جائینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
54595