Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور کے معروف پیڈیاٹریشن، گجو خان میڈیکل کالج اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے بانی و سابقہ ممبربورڈ آف گورنرپروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کرگئے

شیئر کریں:

پشاور کے معروف پیڈیاٹریشن، گجو خان میڈیکل کالج اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے بانی و سابقہ ممبربورڈ آف گورنرپروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کرگئے
مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد صوبے کے پہلے پیڈیاٹرک پروفیسر اورخیبرمیڈیکل کالج کے سابقہ پرنسپل بھی رہ چکے تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی شعبہ صحت میں طویل خدمات ہیں، چیئرمین بی او جی ایم ٹی آئی صوابی پروفیسر ڈاکٹراعجاز حسن

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرمیڈیکل کالج کے سابقہ پرنسپل اور صوبے کے پہلے پیڈیاٹریشن پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ ڈاکٹراشفاق احمد کا تعلق صوابی کے علاقہ مرغز سے تھا۔ایم ٹی آئی صوابی کے موجودہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن خان اور دیگر ممبران نے ڈاکٹر اشفاق احمد کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمدجیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی صوبے میں شعبہ صحت کے لئے بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر اعجازحسن خان نے بتایاکہ ڈاکٹر اشفاق احمد نے بہت اچھا وقت گزارا اور وہ ہر وقت اپنے علاقے کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔چیئرمین بی او جی ایم ٹی آئی صوابی نے کہا کہ اشفاق احمد اپنے علاقے کے لئے ایک چمکتے ستارے کی مانند تھے اور ایم ٹی آئی صوابی کی تمام انتظامیہ اور ملازمین پروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد کی وفات پر غمزدہ ہیں۔ دریں اثناء بورڈ ممبران اور انتظامیہ نے عوام سے مرحوم ڈاکٹراشفاق احمد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اپیل کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86028