Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور میں بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات پر گورنر کا فوری نوٹس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور میں بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات پر گورنر کا فوری نوٹس

گورنرنے بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس آج گورنر ہاوس میں طلب کر لیا،واپڈا و سوئی گیس حکام بمعہ عملہ اجلاس میں شرکت کا مراسلہ جاری
پوری کوشش ہے کہ سخت گرمی میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے، گورنرحاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور ضلع میں بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گورنر ہاؤس میں آج بروز منگل اہم اجلاس طلب کرلیا۔ گورنر کیجانب سے چیف پیسکو اور جی ایم سوئی گیس کو متعلقہ عملہ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنیکا تحریری مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں بجلی کی کئی گھنٹوں پر مشتمل ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں، بجلی کی عدم فراہمی کے ساتھ پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی بھی شکایات مل رہی ہیں جو کہ قابل تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بجلی کی کھپت، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سمیت بجلی صارفین کو درپیش مشکلات سے متعلق تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ سخت گرمی میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

علاوہ ازیں گورنرحاجی غلام علی سے لوئرکوہستان سے آئے ہوئے ایک نمائندہ وفد نے خان گیر کی سربراہی میں گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں سیف الرحمن، مراد احمدخان، حضرت بلال، امجد خان، محمدسلیم، گل نمیر، قدم خان اورخانزادہ سمیت دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو علاقے میں سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی، زراعت، بجلی اور دیگرمسائل سے گورنر کوآگاہ کیا۔ وفدسے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ نگران صوبائی وزیراعلیٰ محمداعظم خان کی خواہش ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کیاجائے اور اس سلسلے میں نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈزمختص کئے جائیں گے۔ کوہستان سمیت پسماندہ علاقوں کے عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اورانہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ دریں اثناء گورنر سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ مجیب الرحمن اورکوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمدخان نے کی بھی ملاقات کی اور ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات حل کرنے پرگورنر کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ گورنرسے ضلع مہمند سے حاجی سراج گل مہمند کی سربراہی اور تھاکوٹ سے ربنواز خان تھاکوٹ کی سربراہی میں مختلف وفودنے بھی گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی اورعوامی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75823