Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شیئر کریں:

پشاور(ٰچترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اور چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر سی سی) کے مابین پشاور سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں دستخط کیے گئے.
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فخرعالم اور چینی کمپنی سی آر سی سی کے ایگزیکٹو مینیجنگ ڈائریکٹر وینگ لی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے مفاہمتی یادداشت کے مطابق چینی کمپنی پشاور سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کریگی چینی کمپنی فزیبلٹی سٹڈی اپنے وسائل سے 9 ماہ میں تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی گریٹر پشاور ریجن ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پشاور نوشہرہ چارسدہ اور مردان تک جدید ترین ریلوے سفری سہولیات فراہم ہونگی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کو درگئی اور صوابی تک توسیع دی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

……………………………………………………………………………………………………

پشاور میوزیم میں اپنی نوعیت کے پہلی موبائل ایپ کا افتتاح۔
پشاور(ٰچترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے آرکیالوجی سیاحت وثقافت عاطف خان نے پشاور میوزیم میں اپنی نوعیت کے پہلے موبائل ایپ کا افتتاح کیاجس کے ذریعے زائرین اور سیاح اردو،پشتو اور انگریزی میں پشاور میوزیم اور صوبے میں موجود نوادرات کے بارے میں معلومات پڑھ اور سن سکتے ہیں ایپلیکیشن کو مزید بین الاقوامی زبانوں میں بھی لانچ کیا جائیگا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ موبائل ایپ کا مقصد صوبے میں موجود ہیریٹیج سائیٹ بین القوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔صوبے میں اس وقت 6000 ہیریٹیج سائیٹس موجود ہیں اسکے علاوہ نئے ضم شدہ آضلاع میں بھی ہیریٹیج سائٹس دریافت کرنے پر کام جاری ہے اس موبائل ایپ کے ذریعے اب زائرین اور سیاح گھر بیٹھ کر ایک کلک کے ذریعے ان سائٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔اسکے علاوہ موبائل ایپلیکشن مذہبی اہم آہنگی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔اس ایپ کے زریعے صوبے کی وسیع تاریخ بھی دنیا پر عیاں ہوجائیگی۔صوبے میں موجود بدھ مت کے مقامات و آثار قیمتی آثاثہ ہیں جسکے ذریعے ہم مذہبی سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔چائینہ،جاپان اور کوریا سمیت کئی ممالک کے لوگ بدھ مت کے ان مقدس مقامات دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔انکے لئے ویزے شرائط کی سہولیات آسان بنانے سمیت این او سی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 50 کروڑ روپے بھی جاری کئے گئے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیاحی مقامات سمیت بدھ مت کے آثار دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کے لیے ایک نجی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔اس کے علاوہ جہاں بدھ مت کے آثار موجود ہیں وہاں پر بدھ مت سیٹی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23019