Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور تعلیمی بورڈ میں طلبہ کی سہولت کیلئے ون ونڈو اپریشن فیسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیاگیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے پشاور تعلیمی بورڈ میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے قائم شدہ سٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا جس سے ون ونڈو آپریشن کے تحت طلباء کے تمام مسائل ایک چھت تلے حل کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ بچے ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم انکو آسانیاں دے رہے ہیں، تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اوروہ دفاتر کے چکروں سے بچ سکیں، اور ان کو بورڈ کے دفتر سے الگ اس سنٹر میں ڈی ایم سیز اور سرٹیفیکیٹس کے اجراء، مائیگریشن، غلطیوں کی تصحیح اوردیگرسہولیات آن لائن مہیاں ہو۔ شہرام خان ترکئی نے اس سنٹرکے فوائد کو مدنظررکھتے ہوئے پورے صوبے کے تمام بورڈز کوسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کرنے کی ہدیت جاری کی۔ وزیرتعلیم نے اس سنٹرکے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور پشاور تعلیمی بورڈ کے تمام سٹاف اورچیئرمین محمد بشیریوسفزئی کے بہترین کام کی تعریف کی۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے پشاور تعلیمی بورڈ میں جاری ماسٹرٹرینرز ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا اور ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ اس ورکشاپ کے قیام کامقصد تعلیمی بورڈز کے آئٹم بنک جس سے امتحانی پرچہ جات تیارکئے جاتے ہیں کی بہتری مقصود ہے تاکہ ایسے مواد ہم تیارکرسکیں جس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری طلباء ہیں ہم ان کو بہترین تعلیمی نظام دے کر مستقبل کیلئے تیارکرناچاہتے ہیں تاکہ وہ باقی دنیا کامقابلہ کرسکیں اور پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردرا ادا کرسکیں۔ وزیرتعلیم نے کہاکہ وقت ضرور لگے گا مگر اس سسٹم کو ضرور ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہر فرد میری ٹیم کا حصہ ہے ان کوسہولیات کی فراہمی میری ذمہ داری ہے۔ ان کے مسائل میں حل کروں گا تاہم انکو طلباء پر پوری توجہ دینی چاہئیے ہم سب صرف ان بچوں کیلئے بیٹھے ہیں۔ وزیرتعلیم کو پشاور تعلیمی بورڈ کے مختلف ریفارمز اورآئی ٹی سیکٹر میں اٹھائے گئے انقلابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ شہرام خان ترکئی نے تمام بورڈ سربراہان کو ہدایت کی کہ انے والے امتحانات سے پہلے تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکولز کے ہالوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد ازجلدمکمل کرلیاجائے اوربغیرکیمروں کے سکولزکو امتحانی ہال ہرگز نہ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء کی امتحانات کیلئے آن لائن ایپلائی، نتائج کے اجراء اور آن لائن ڈی ایم سیز کے حصول سے طلباء اور والدین کو بہت سہولت ملی ہے۔ انہوں نے زیرتعمیرپشاور بورڈ سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ بھی کیا، بورڈ چیئرمین نے وزیرتعلیم کوبریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس بھی بورڈز کی ثانوی ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور اس سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے بورڈز کے زیرسایہ تمام سکولوں کوانڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کی سہولیات میسرہوسکے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42226