Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور تعلیمی بورڈ ایف اے ایف ایس سی نتائج, پہلی پوزیشن 1064 مارکس لے کر جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے حاصل کی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور تعلیمی بورڈ ایف اے ایف ایس سی نتائج, پہلی پوزیشن 1064 مارکس لے کر جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے حاصل کی
دوسری پوزیشن 1060 مارکس لے کر فارورڈ گلرز کالج کی خدیجہ عظمت خان نے حاصل کی
امتحانات میں 58 ہزار 661 طلباء نے شرکت کی جس میں 53 ہزار 55 کامیاب ہوئے
پشاور تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، وائس چانسلرز ایگریکلچر اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی چئیرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان طلباء و طالبات، والدین اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے 1064 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن 1060 مارکس لے کر فارورڈ گلرز کالج کی خدیجہ عظمت خان نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 1057 مارکس لیتے ہوئے اسلامیہ کالج کے محمد حسنات خان نے اپنے نام کر لی۔ امتحانات میں 58 ہزار 661 طلباء نے شرکت کی جس میں 53 ہزار 55 کامیاب ہوئے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں محمد امجد نے 1032 نمبرز کے ساتھ پہلی معاز بن عامر نے 1031 نمبرز لیکر دوسری اور بینش نے 1028 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر میں اویس رضانے 1003 نمبرز لیکر پہلی جبکہ آرٹس گروپ میں انم عارف نے 1011 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کی تمام تر ترجیحات میں تعلیم سر فہرست ہے اور صوبائی بجٹ کا تقریباً 24 فیصد تعلیم پر خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر وہی لوگ حکمرانی کررہے ہیں۔ جن کی اولین ترجیح تعلیم رہی ہے۔ انڈسٹری اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے تعلیم کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ جبکہ سائنس کی تعلیم دور جدید کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنربھی دیں۔ اور ان کی بہتر احلاقی تربیت کریں۔ اور ان کو بین الاقوامی مقابلے کیلئے تیار کریں۔ گلوبلائزیشن کی بدولت اب لوکل مقابلوں کا دور حتم ہوگیا ہے۔ اب ہمارا مقابلہ آپس میں نہیں بلکہ پوری دنیا کیساتھ ہے۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضرورت کوالٹی ایجوکیشن کی ہے۔ ہم نے رٹہ سسٹم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اور پیپرز کی تیاری میں حصوصی مہارت سے کام لینا ہوگا تاکہ طلباء کی قابلیت اور ذہنی صلاحیت کو جانچا جا سکے۔ اور اس ضمن میں تعلیمی بورڈز کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ ساتھ تعلیم سے محروم لوگوں کیلئے بھی ہم نے اقدامات کرنے ہیں۔ اور ڈراپ آؤٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے نت نئے پروگرامز شروع کرنے کے ساتھ جاری پروگرامز کو مزید فعال بنائیں گے۔وزیر تعلیم نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ اور طلباء و طالبات کے میں شیلڈز اور کیش پرائزز تقسیم کیے گئے۔

chitraltimes bisp hssc position holders


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79808