Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورمیں ہائی رائیز بلڈنگز تعمیرکرنے کی اجازت دیدی گئی، دس منزل سے اونچی عمارت تعمیرکرسکیں گے

شیئر کریں:


پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہائی رائیز بلڈنگز تعمیرکرنے کی اجازت دینے کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے بائی لاز میں ایک ضروری شق شامل کرنے کی منظوری دید ی گئی ہے۔ اس شق کے تحت پشاور کی حدود میں نجی اور سرکاری شعبوں میں 10منز ل سے اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ پی ڈی اے کے موجودہ بائی لاز کے تحت کسی کو بھی پشاور کی حدود میں 10منز ل سے اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔ ہائی رائیز بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت صوبائی دارالحکومت اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے زمین کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے دی گئی ہے۔


پی ڈی اے بائی لاز میں یہ ضروری شق شامل کرنے کی منظوری منگل روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد پی ڈی اے بورڈ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیرکے علاوہ محکمہ ہائے بلدیات ، منصوبہ بندی، خزانہ اور ماحولیات کے انتظامی سیکرٹریز ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ،ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی اے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی دارالحکومت میں ہائی رائیز بلڈنگزتعمیر کرنے کی اجازت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری آبادی میں روز افزوں اضافے کی وجہ سے ایک طرف زمین کم پڑتی جارہی ہے تو دوسری طرف قیمتی زرعی زمینیں بھی ختم ہوتی جارہی ہیں اور ہائی رائیز بلڈنگز کی تعمیر سے ان اہم مسائل پر قابو پانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رائیز بلڈنگز کی تعمیر کرنے کی اجازت سے صوبے میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جاسکے گا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہائی رائیز بلڈنگز تعمیر ہونے سے پہلے پہلے ان عمارتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ریگولیٹ کرنے کے لئے بھی ایک جامع میکینزم تشکیل دیا جائے۔


اجلاس میں جلوزئی کے علاقے میں مجوزہ پشاور ماڈل ہاو سنگ سکیم پر عملدرآمد کے کام کو پراونشل ہاو ¿سنگ اتھارٹی سے پی ڈی اے کو حوالے کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پشاور ماڈل ہاو ¿سنگ سکیم کا مجوزہ منصوبہ ایک لاکھ چھ ہزار کنال زمین پر محیط ہوگا جس میں پچاس فیصد پلاٹس سرکاری ملازمین جبکہ پچاس فیصد عوام کے لئے مختص ہونگی۔ اجلاس میں ورسک روڈ تا ناصر باغ باقی ماندہ آٹھ کلومیٹر رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے پی ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ منصوبہ پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس کی تکمیل سے شہر کے اندرونی سڑکوںپر ٹریفک کے رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں اجلاس میں یونیورسٹی ٹاو ¿ن کی کمرشلائزیشن کو بھی پی ڈی اے حوالے کرنے اور حیات آباد میں قائم پی ڈی اے کے دفتر کو ریگی ماڈل ٹاو ¿ن منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
35748