Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورسے پہلی حج پروازجدہ کیلئے روانہ، وزیراطلاعات نے حاجیوں‌کورخصت کیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پشاور سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز جدہ روانہ ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کےوزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حاجیوں کو رخصت کیا۔ صوبائی وزیر نے حجاج کرام کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے رخصت کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ انتہائی خوش قسمت ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں میں صرف اپ لوگوں کا انتخاب ھوا ھے۔ اپ مقدس سر زمین پر پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں۔ وھاں مختلف ممالک اور قومیت کے لوگ ہونگے۔ کوشش کرے کہ وھاں پر ایسا کام نہ کرے جس سے اپ اور آپ کے ملک کی بدنامی ہو۔ شوکت یوسفزئی نے حجاج کرام کو بتایا کہ وہاں پر حج کے تمام احکامات پر پوری توجہ دے۔ ملک، قوم کی ترقی اور اپنے لیے خصوصی دعائیں مانگے۔اور مکمل حج کی ادائیگی کے بعد واپس آئے۔ انہوں نے حجاج کرام کو تلقین کی کہ وہاں پر سعودی عرب کے قوانین کی پاسداری کرے۔ اور اپنے ساتھ ایسی کوئی چیز نہ رکھے جس سے بعد میں اپ کو کوئی مشکل، پریشانی یا تکلیف ھو۔ پہلی حج پرواز میں 393 خوش قسمت حجاج کرام حجاز مقدس روانہ ہوئے۔ رخصتی سے پہلے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23652