Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورسپورٹس فیسٹیول ٹیبل ٹینس ڈبل ایونٹ کے فائنل چترال کے خواجہ برادران نے جیت لیا

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈائریکٹوری ٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈسٹرکٹ پشاور سپورٹس آفس کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس فیسٹیول ٹیبل ٹینس ڈبل ایونٹ خواجہ برادران نے جیت لیا ہے فائنل میں فہد خواجہ اور امم خواجہ نے اپنے مدمقابل کھلاڑی اویس اور شرجیل کو تین، صفر سے شکست دیدی۔دونوں نوجوان کھلاڑیوں کا تعلق چترال تریچ سے ہے۔ وہ سینئر صحافی نادرخواجہ کے فرزندان ہیں۔
خواتین مقابلوں میں اقراء رحمان اور حالیمہ رحمان نے کائنات ملک اور عالیشبا کو تین ایک سے ہرا کر فائنل جیت لی۔ چمپئین شپ میں 80سے زائدمرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فائنل کے موقع پر ڈاریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک،ڈائریکٹریس سپورٹس میڈیم رشیدہ عزنوی ، ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ، ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائیب صدر کفایت اللہ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ کوچ ابصار علی امنہ خان بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں فہدخواجہ اور امم خواجہ نے ابصار اور عمر کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسری سیمی فائنل میں اویس اور شرجیل نے شایان فاروق اور عاطف کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میں ایک زبردست مقابلے کے بعد فہد خواجہ اور امم خواجہ نے اویس اور شرجیل کو تین صفر سے شکست دیدی۔ یاد رہے کہ فہد خواجہ نے ماسٹر کپ میں ٹریپل کراون کا اعزاز حاصل کیا اور کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی اسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ اس کے چھوٹے بھائی امم خواجہ بارہ سال کی عمر میں ساوتھ ایشئن گولڈ کا اعزاز حاصل کیا دوہا قطر میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل ایمپائرز کی جیوری نے انہیں پرل آف ایشیاء کے اعزاز سے نواز ا گزشتہ تین سالوں سے وہ مسلسل تین بار جونئیر نیشنل چمپئین کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ویٹرن کٹیگری میں سید عاطف علی شاہ نے ایک زبردست مقابلے کے بعد محمد فاروق کو تین ایک سے ہر ا کر فائنل جیت لیا ہے فیمیل ویٹرن میں صائمہ نے شہناز کو تین دو سے ہر کر فائنل جیت لیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفند یار خٹک نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح کھیل کے مواقع پید ا کئے جارہے ہیں کھلاڑی محنت کریں صوبائی اور قومی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ تعلیمی سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے اگر کوئی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کرے انہیں بھی بھر پور سپورٹ کیا جائے گا ڈی جی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سطح پر ان مقابلوں کو مقصد نہ صرف نئی کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے بلکہ آنے والے صوبائی اور قومی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کو تیا ر کرنا ہے انشا ء اللہ آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑی ہر گیم میں آگے ہوں گے اپنے صوبے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ان کے دم سے سبز ہلالی پر چم دنیا کے کونے کونے میں لہرائے گی۔ بعد ازاں ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

khawja brothers table tennus

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
42068