Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور؛ ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا

شیئر کریں:

پشاور؛ ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ذہنی صحت پرکام کرنےوالے خیبر پختونخوا کےسب سےبڑے نجی ادارے ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔انتخابی اجلاس عبادت ہسپتال کے حق بابا اڈیٹوریم میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود نےانتخابات کی نگرانی کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی کو چیئرمین، پروفیسر ناصر علی سید کو وائس چیئرمین، ڈاکٹر علی احسان مفتی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب کرلیا گیا۔ محمد شریف شکیب ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور دلدار کاظمی ڈائریکٹر فنانس چن لئے گئے۔ایگزیکٹو بورڈ ممبر منتخب ہونے والوں میں مشتاق شباب، خادم ابراہیم، مملکت ظاہر، خانستہ نورین اور کرن داود شامل ہیں۔اجلاس سےخطاب میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے ہورائرن کے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ہورائزن نہ صرف ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتی ہے بلکہ صحت کے شعبے سے منسلک افراد، اساتذہ اور نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہے اور افغان صوبہ خوست میں ایک آن لائن کلینک بھی چلارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہورائزن قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر ملک میں ذہنی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہے۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78902