Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، ٹریٹی ایمپلمنٹیشن سیل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کے زیر صدارت ہفتے کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں ٹریٹی ایمپلمنٹیشن سیل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کامران بنگش ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری لاء ذکاء اللہ خان ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر ادریس خان اور سیکرٹری لیبر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں چائلڈ لیبر ، سپیشل اکنامکس ذون ،انسانی حقوق کے محافظ ، وکلاء اور جرنلٹس کی حفاظت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ جی ایس ٹی پلس کے بارے میں صوبائی محکمے اپنا رپورٹ یورپی یونین کو بروقت پیش کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتی جائے گی ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد کے کاموں کو خصوصی توجہ دے رہی ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ۔اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل کے لئے اسے خوش آئند قرار دیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18438