Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاری، مزید 6667 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاری، مزید 6667 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

پشاور( چرال ٹائمزرپورٹ)ملک سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ تا 3 اپریل تک مزید 6667 افغان شہری اپنے وطن لوٹ گئے جن میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں جس کے بعد پاکستان سے جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہوگئی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے وطن واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لئے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا جس میں 254 خاندان اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں،روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے روسی بنکوں کو پاکستان میں ا?پریشن شروع کرنے کی ترغیب دے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔ صدر مملکت نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے سفیر کو روسی صدر کیلئے دوبارہ منتخب ہونیپر مبارکباد، نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر پیوٹن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا،عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت کا ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے میں 130 معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے،دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں،روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے۔روسی سفیر نیماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔روسی سفیر نے صدر ا?صف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87185