Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرواک کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، سائفین ایریگشن منصوبے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

پرواک کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، سائفین ایریگشن منصوبے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ عوامی حلقے

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اے۔کے۔ار۔ایس۔پی۔کے زیراہتمام 1985میں تعمیر شدہ سائیفین ایریگشن منصوبہ سیلاب برد ہونے کے باعث پرواک خصوصا پرواک پائین کے عوام پانی کی بوند کو ترس گئے، گزشتہ دن پرواک کے مکین اپنی مددآپ کے تحت اس منصوبے کی بحالی کے لئے میراگرام پہنچے تھے مگر چھ ہزار فٹ لمبی نہر مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے، ملبہ گرنے اور دریا کی کٹائی کے باعث علاقے کے عوام کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ بحالی ممکن نہیں رہا ہے، علاقے کی سماجی شخصیت عیسی ولی نے چترال ٹایمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ سائفین ایریگشن منصوبے کے ساتھ پینے کے پانی کی پائپ لائن بھی سیلاب برد ہوگیا ہے جس کے بعد باعث علاقے میں پینے کا پانی بھی ناپید ہے، گزشتہ تقریبا ایک مہینے سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ پودے بھی اب سوکھ رہے ہیں۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور غیر سرکاری اداروں سے منصوبے کی دوبارہ بحالی کی اپیل کی ہے۔

chitraltimes parwak sifen irregation project 3 chitraltimes parwak sifen irregation project 5

chitraltimes parwak sifen irregation project 4

chitraltimes parwak sifen irregation project 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77266