Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرواک، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، لاکھوں‌روپے کا نقصان، امداد کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

پرواک(نمائندہ چترال ٹائمز)‌مستوج کے علاقے پرواک میں آتشزدگی، رہائشی مکانات اور جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئے ، واقعہ منگل کے دن پیش آیا. ذرائع کے مطابق پرواک سنٹر میں‌واقع مسمی شیرآزاز ولد دورآزار کے رہائشی مکانات میں منگل کے روز دن دس بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی جودیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا . اور 9کمروں‌پر مشتمل گھر اور تمام سامان جل کر خاکستر ہوگئے . تاہم مقامی رضاکاروں‌نے اپنی مدد اپ کے تحت کئی گھنٹوں‌کی کوششوں‌سے آگ پر قابوپانے میں‌کامیاب ہوگئے.اور نزدیکی گھروں اورگنجان آباد علاقے میں‌آگ کوپھیلنے سے روک دیا گیا. چترال ٹائمز ذرائع کے مطابق گھر میں موجود تمام اشیاء کے علاوہ ضروری کاغذات، سرٹیفیکٹس، شناختی کارڈز، گاڑی رجسٹریشن اور ڈیڈھ لاکھ روپے کے قریب نقدی بھی نذر آتش ہوگئے ہیں. نقصانات کا تخمینہ تیس لاکھ روپے سے زیادہ اور آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر شرٹ سرکٹ بتایا گیا ، تاہم مقامی پولیس موقع پر پہنچ کرنقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ مذید تفتیش کررہی ہے.
دریں‌اثنا موقع پر موجود سماجی کارکن اور جنرل کونسلر عیسیٰ علی نے چترال ٹائمزڈآٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی حکومت اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے متاثرہ رہائشیوں‌سے تعاون اور امداد کی اپیل کی ہے .
علاقے کے عوام نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی حکومت اورپی ڈی ایم اے سے اسطرح کے واقعات میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے علاقے میں‌آگ بجھانے کیلئے فائر برگڈ کی گاڑیوں‌کی موجودگی ناگزیر قراردیا ہے. انھوں نے اپیل کی ہے کہ مستوج کے مقام پر کم از کم دو عدد فائر فائٹر کی گاڑیاں‌مہیا کی جائے.
parwak atashzadgi chitral 1

parwak atashzadgi chitral 2

parwak atashzadgi chitral 4

parwak atashzadgi chitral 6

parwak atashzadgi chitral 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14651