Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں بھرپور کردارادا کیا ہے..وزیر اعلی

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(آئی آئی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں کمیونٹی موبلائزیشن اور دور دراز علاقوں کی ترقی میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں رہنمائی کی ہے اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے دورہ گلگت کے موقع پر صوبائی حکومت اور آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مابین ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔ امید ہے بہت جلد اس حوالے سے پیش رفت ہوگی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت منصوبوں کی تعمیر کیلئے ضروری قانون سازی کی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت منصوبوں کی تعمیر کا مقصد تعمیر و ترقی کے سفر میں کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی جانب سے ملک بھر خصوصا گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میگا منصوبے تعمیر کئے ہیں تاکہ عوام کی معیار زندگی کو بہتربنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسماعیلی نیشنل کونسل برائے پاکستان کے صدر حافظ شیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ڈونرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
29324