Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پرو فیسر مسعود احمد خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہو گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرو فیسر مسعود احمد خان بحثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ ریٹائر منٹ کے وقت آپ بحیثت Principal Joint Management Council (GMC) یعنی ضلع چترال کے گور نمنٹ ڈگری کالجزکے سربراہ کی حیثت سے بھی کام کر رہے تھے۔ آپ نے 34 سال 12 دن سرکاری ملازمت کرنے کے بعد گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ بحیثت لیکچر ر ان ہسٹری گورنمنٹ ڈگری کالج طورو مردان
سے 1984میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ دو دفعہ گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں بحیثت پرو فیسر اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ تین مرتبہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل رہے۔ اپنی ملازمت کے آخری 4 سال گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل کی حیثت سے کام کیا۔ تو اس وقت آپ کو بہت سے چلینجز درپیش تھے:۔جن میں طالب علموں کے غیر حاضری کا مسئلہ، اساتذہ کی کمی ،بی ایس پروگرام اورسکینڈ شفٹ کلاسوں کا اجراء و دیگر شامل تھے۔ انھوں نے ان تمام چلینجز کو بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دی۔ آپ کے ریٹائر منٹ کے وقت گورنمنٹ ڈگری کالج چترال صوبے میں تعلیمی معیار کے لحاظ سے تیسرے درجہ پر رہا۔پروفیسر مسعود نے کالج کے انتظامی و مالی امور کو انتہائی شفاف انداز میں چلانے کے ساتھ فیکلٹی سٹاف کو لیکر کالج کو اس معیار پر لے آیا کہ چترال کے کونے کونے سے پوزیشن ہولڈر طلباء پہلے گورنمنٹ کالج چترال میں داخلے کے لئے کوشش کرتے ہیں جب انھیں سیٹ نہیں ملتی تب جاکے پرائیویٹ کالجز کا سہار الیتے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے سرکاری کالج میں کسی طالب علم کو داخل کرانا وقت کا ضیاع سمجھتے تھے۔ گزشتہ دن پروفیسر مسعود احمد کو کالج سٹاف نے پرتباک طریقے سے رخصت کیا۔

prof masood ahmad retired from service chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6160