Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر قاضی ظہور الدین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر قاضی ظہور الدین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر قاضی ظہور الدین مدت ملازمت مکمل کرکے آج سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انھوں پینتیس سال تک دروس تدریس کے پیشے سے وابسطہ رہے ،
قاضی ظہورالدین نے ملازمت کی ابتدا پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد سے1988 میں بطور” لیکچر سیاسیات“ تعیناتی سے کی ،بعد ازاں ان کا تبادلہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں ہوا اور ملازمت کا زیادہ تر عرصہ کالج ہذا سے منسلک رہے۔ چیف پراکٹر، واٸس پرنسپل اور پرنسپل کے عہدوں پہ فاٸز رہے۔ گزشتہ سال انھی گریڈ بیس پر ترقی دیدی گئی تھی ۔ وہ بہترین انتظامی مہارتوں سےبھر پور صلاحیت رکھتے تھے۔کالج کی مفاد میں ہر وقت مصروف عمل رہے۔وہ درس وتدریس کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے رہے ، بحثیت چیف پراکٹر انھوں نے کالج کی نطم وضبط کو انتہاِئی خوش اسلوبی سے انجام دی، اور کالج کی تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ اس میں مذید نکھار پیداکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ انکی ریٹائرمنٹ سے طلبہ ایک بہترین استاد اور منتظم سے محروم ہو گئے۔ یادرہے کہ قاضی ظہورالدین کا تعلق مستوج خاص سے ہے ۔

chitraltimes principal zahooruddin retired 3 chitraltimes principal zahooruddin retired 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83625