Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کو داخلہ، سالانہ اور کیپیٹیشن فیس لینے سے روک دیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ پشاور کے فیصلے کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے پرائیویٹ سکولوں کو داخلہ فیس، سالانہ فیس اور کیپیٹیشن فیس لینے سے روک دیا ہے۔اس سلسلے میں کے پی، پی ایس آر اے کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے داخلہ فیس،سالانہ فیس اور کیپیٹیشن فیس لینا KP PSRA Regulations, 2018 اور پشاور ہائی کورٹ پشاور کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسے سکولوں کے خلاف نہ صرف توہین عدالت کی کارروائی کی جائیگی بلکہKP – PSRA Regulations 2018 کے تحت اُن کے خلاف تعزیری اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56531