Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کی ہڑتا ل جذوی طور پرختم ، 19نومبر سے انٹرویوز دوبارہ شروع ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) سیکرٹری خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اے پی سی اے، پی ایس سی کی 29اکتوبر 2018سے شروع کردہ ہڑتال کو جزو ی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ کمیشن 19نومبر 2018سے انٹرویوز شروع کرے گا مذکورہ تاریخ سے شیڈول کردہ انٹرویوز پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں ۔قابلیتی ٹیسٹ کا ترمیم شدہ شیڈول جلد پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ تمام امیدواران کو اپنی ٹیسٹ/انٹرویوز کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ہر امیدوار کو موبائل فون کے ذریعے میسج کے ساتھ ساتھ کال لیٹرز علیحدہ علیحدہ جاری کئے جا رہیں ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
15667