Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے انعقادکے شیڈول کااعلان کیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے پشاور کے کئی ھالوں میں انعقادکے شیڈول کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ ایبلٹی ٹیسٹ 6نومبرسے 23نومبر2018تک منعقد ہوں گے۔امتحانی ھالوں اور رولنمبرز سے متعلق تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر اپ لوڈ کی جائیں گی۔تمام امیدوار اپنے رول نمبرز اور متعلقہ امتحانی ھالوں سے متعلق معلومات مذکورہ امتحان سے پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔کسی بھی امیدوار کو انفرادی طور پر ایڈمشن لیٹر ؍ رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک نہیں بھیجی جائے گی تاہم اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے ٹیسٹ سے متعلق معلومات نہ مل سکیں تو وہ ٹیلیفون نمبرز091-9212976/9214131/9212897/9213750/9213563اور(ایکسٹینشن نمبر1082)091-9212688پر متعلقہ کمپیوٹر سیکشن سے اس سلسلے میں رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14931