Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے سول جج کی پوسٹ کیلئے نفسیاتی تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سول جج کی پوسٹ کے لئے نفسیاتی تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔ جو 12 ۔فروری 2018 کوصبح ساڑھے دس بجےKPPSC ہال ”A” نزد گورنر ہاؤس 2 ۔فورٹ روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔ امیدواراپنے ای لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ (kppsc.gov.pk) سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں تاہم ای میل اورٹیکسٹ میسجز بھی ان کے دیئے گئے موبائل نمبرز پر بھیج دیئے جائیں گے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ،نیلے / کالے پوائنٹر ،پنسل، کلپ بورڈ اورکال اپ نوٹسز ضرور لائیں۔ اس امر کااعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس پشاور کی جانب جاری کردہ سے ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے بنیادی سکیل 7 تا 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے جبکہ کلکٹر اپیل آسامی جو گریڈ بیس کے برابر ہے پر بھی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔اسی طرح ادارے میں بنیادی سکیل 1 تا 6 کی آسامیوں کی شارٹ لسٹنگ پر کام تیزی سے جاری ہے اور ان آسامیوں پر بھرتی کے لئے امیدواروں کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی 9 فروری کو کیا جائے گا۔ ترجمان خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ان آسامیوں کو باول پالیسی (قرعہ اندازی) کے تحت پُر کیا جائے گا جبکہ ادارے نے شفاف اور میرٹ پربھرتی کے لئے پشاور ہائی کورٹ، نیب، احتساب کمیشن، صوبائی انسپکشن ٹیم، انٹی کرپشن اور میڈیا کو قرعہ اندازی کے اجلاس میں اپنے نمائندے بھیجنے کی درخواست کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6214