Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

شیئر کریں:

گلگت،کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے علمائے کرام، سول سوسائٹی، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، انتظامیہ اور پولیس کا کردار انتہائی شاندار رہاہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن


گلگت(آئی آئی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پہلے دن سے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس وبا سے بچاؤ کے حوالے سے علمائے کرام، سول سوسائٹی، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، انتظامیہ اور پولیس کا کردار انتہائی شاندار رہاہے۔ بدقسمتی سے چند لوگ ابھی تک کوروناوائرس کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے سنجیدہ ہے۔ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دنیا میں پھیلانے والے اس وبا سے بچاؤ ممکن ہو۔ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ چند لوگ اس اہم موقع پر کورونا وائرس کے نام پر بھی مذہبی منافرت کی باتیں کررہے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ اور افسوس کی بات ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔عوام تعاون کرے بعض علاقوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہورہی ہیں اور بعض لوگ غیرسنجیدہ رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی تو جن علاقوں میں عوام تعاون نہیں کررہے ہیں ان محلوں میں بھی فورسز کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو راشن اور دیگر اشیا کی فراہمی کے وقت ان کے عزت نفس کو مجروع نہیں کیا جائے گا۔ لہذا راشن کی تقسیم اور دیگر اشیا کی تقسیم کے دوران فوٹو سیشن سے اجتناب کیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ چائنہ کو پاکستان کے عوام اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔ ہر مشکل وقت میں حکومت چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا موجودہ صورتحال میں سنکیانگ حکومت نے سب سے پہلے گلگت بلتستان کیلئے طبی آلات اور ضروری مشینری فراہم کی۔ جس پر ہم حکومت چین اور سنکیانگ حکومت کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حکومت چین کی جانب سے دنیا بھر میں قومی سوگ (National Mourning) منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں چائینز انجینئرز اور مزدوروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ دنیا شاہراہ قراقرم کی تعمیر کو ناممکن سمجھتی تھی۔ ایسے وقت میں چائینز انجینئرز اور مزدوروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس منصوبے کو مکمل کیا۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے بعد حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان میں انقلاب آیا۔ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی۔ دنیا سے گلگت بلتستان کا رابطہ بحال ہوا۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے ہمسایہ ملک چائینز انجینئرز اور مزدوروں کو جنہوں نے ایک مقصد کی خاطر شاہراہ قراقرم کی تعمیر کو ممکن بنایااور اپنی جانوں کی قربانی دی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ چائنہ پاکستان کے بعد آزاد ہوا لیکن تعمیر و ترقی کا سفر بڑی تیزی سے طے کیا۔ تعمیر و ترقی کے اس سفر میں چائنہ کے عوام نے بڑی قربانی دی۔ چائینز حکومت او رعوام ایک منزل کا تعین کرتے ہیں اور اس منزل کے حصول کیلئے پرعزم ہوکر کام کرتے ہیں۔ دنیا بھرمیں آج کے دن حکومت چین کی جانب سے قومی سوگ کے طور پر منایاجارہاہے اسی سلسلے میں گلگت بلتستان میں بھی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ اس دن کے موقع پر ہم اپنے چائینز بھائیوں کیساتھ ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چائینز یادگار شہدا پر حاضری دی،شہدا کے مزار پر پھول چڑھائے اور تین منٹ کی خاموشی اختیارکی۔ اس موقع پر پاکستان اور چائنہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چائینز یادگار شہدا دورے کے موقع پر اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
33952