Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک افغان بارڈطورخم ایکسپورٹ کھولنے کا مطالبہ۔۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری

شیئر کریں:

شاور(چترال ٹائمزرپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت سے پاک افغان بارڈ طورخم ایکسپورٹ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تازہ سبزی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ زمینداروں، آڑھتیوں اور سبزی ایکسپورٹرکرنے والے ٹریڈرز کے مشکلات کم ہوسکیں اور ملک کو سبزی ایکسپورٹ کی مد میں قیمتی زرمبالہ بھی مل سکے۔ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوادفتر میں آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کا اجلاس زیر صدرات ایف پی سی سی آئی کنونیئرسرتاج احمد خان منعقد ہوا جس میں آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک سوہنی، آڑھتی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد شفیع،ڈپٹی جنرل سیکرٹری روح اللہ، آفس سیکرٹری حاجی ظاہر محمد، ممبر ان ساجد خان، حاجی عبدالحق، ایکسپورٹر فیض اللہ اور چیئرمین ایکشن کمیٹی پیرعلی مرجان سمیت ایف پی سی سی آئی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن اور، آڑھتیوں نے موقف اپنایا کہ 15مارچ سے کورونا وائرس لاگ ڈاﺅن کے بعد طورخم بارڈ سے سبزی کی ایکسپورٹ بند ہوگئی ہے اور اب حکومت نے ہفتے میں تین دن کینو کے ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہیں لیکن تازہ سبزیوں کا ایکسپورٹ بدستور بندہے اور اسی وجہ ایکسپورٹر اور زمینداروں کی کروڑوں روپے کے ٹماٹر، الو سمیت دیگر سبزیاں خراب ہوگئی ہے اور اگربندش کا یہی سلسلہ جاری رہاتو مجبور ہوکر سبزی منڈی میں تازہ سبزی کی بولی بند کرینگے کیونکہ آڑھتی زمینداروں سے سبزی خریداری پر دیوالیہ ہوگئے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کوارڈینٹر سرتاج احمد خان نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے علاوہ افغان کونصل جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سمیت کابینہ کویقین دہانی کرائی ہے کہ جلد حکومت پر تازہ سبزیوں کی ایکسپورٹ کھول دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کے شانہ بشانہ ہے اور تازہ سبزی کی ایکسپورٹ کی اجازت لی جائے گی جس سے زمینداروں ، آڑھتیوں اور ایکسپورٹر کے مسائل حل ہوجائینگے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینوایکسپورٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے تو تازہ سبزیوں کی ایکسپورٹ کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ تازہ سبزی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ زمینداروں اور تاجروں کے مسائل بھی حل ہوجائینگے اورملک کو قیمتی زرمبادلہ مل سکیں انہوں نے کہاکہ جس طرح پنجاب کے کینو کے 50 ٹرک روزانہ ہفتے میں تین دن افغانستان کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے اسی طرح حکومت تازہ سبزیوں کی بھی 50 ٹرک روزانہ سبزیوں کے اجازت دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوسر ٹریڈرز فیڈریشن کے شانہ بشانہ ہے اور تازہ سبزی کی ایکسپورٹ کی اجازت لی جائے گی جس سے زمینداروں ، آڑھتیوں اور ایکسپورٹر کے مسائل حل ہوجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینوایکسپورٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے تو تازہ سبزیوں کی ایکسپورٹ کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ تازہ سبزی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ زمینداروں اور تاجروں کے مسائل بھی حل ہوجائینگے اورملک کو قیمتی زرمبادلہ مل سکیں


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
34506