Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک افغان ایکسپو اجلاس ؛ چترال میں سیاحت کے فروع کے لیے پی ایس ایل کی طرز پر شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد بارے بات چیت

شیئر کریں:

پاک افغان ایکسپو اجلاس ؛ چترال میں سیاحت کے فروع کے لیے پی ایس ایل کی طرز پر شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد بارے بات چیت
پاک افغان انٹرنیشنل ایکسپو 15 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، سرتاج احمد خان

ایکسپو دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ سمیت بہترین سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں کا تاریخی اقدام ثابت ہوگا، اجلاس سے خطاب

پشاور (نمائندہ چترال ٹایمز ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس پشاور کے ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی کی قیادت میں صوبے کی تاریخ کا سب سے پہلا اور انٹرنیشنل پاک افغان ایکسپو کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے جو 15 ستمبر کو پشاور کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کیا جائیگا، ایکسپو کے حوالے سے تیاریاں اپنے آخری مراحل تک پہنچ رہی ہیں، یہ ایکسپو دونوں برادر اسلامی ممالک کی عوام کے لیے روزگار اور معیشت کے حوالے سے خوشیوں بھری نوید ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایکسپو بارے صوبائی سرکاری و نیم سرکاری ذمہ دار اداروں کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر جنرل محمد نصیر، ڈائریکٹر محمد اسحاق شنواری، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان، سبز علی خان، زاہد خان، کے پی بی او آئی ٹی کے ڈائریکٹر بزنس اقبال سرور، بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن کے افسران، چیئرمین ایپشیا ء منہاج الدین باچا، مہمند چیمبر کے عہدیدار اور دیگر کاروباری شخصیات موجود تھے۔ اجلاس میں پاک افغان ایکسپو کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے فوری طور پر ورکنگ کمیٹیز کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

سرتاج احمدخان کا کہنا تھا کہ پاک افغان ایکسپو اس خطے کی تاریخ میں سب سے بڑا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو نہ صرف ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا بلکہ سرمایہ کاری سمیت روزگار اور معیشت کی بحالی کے لیے نئی راہیں بھی آشکار ہونگی۔ انہوںنے بتایا کہ ایکسپو 15 ستمبر کو سرینہ ہوٹل پشاور میں منعقد کیا جائیگا جس میں 100 سے زائد سٹالز لگائے جائینگے جہاں دونوں ملکوں کے کاروباری افراد اپنی مصنوعات کو پیش کرینگے اور انہیں شو کیس کیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ اس ایکسپو میں دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ حکومتی ذمہ داران اور حکام بھی ایک چھت تلے موجود ہونگے جو کہ مستقبل کے مضبوط روابط کے لیے خوش آئند ہے۔ اجلاس میں جیمز ایکسپورٹ سٹی کے قیام پر بھی زور دیا گیا اور اس حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شریک نسٹ کے افسران نے یقین دلایا کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے ساتھ مل کر کاروبار کی ترقی کے لیے اپنی ماہرانہ سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائینگے اور اس حوالے سے فیڈریشن کے ساتھ جلد ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے جائینگے۔

اجلاس میں چترال سمیت صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔ چترال میں پی ایس ایل کی طرز پر شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد بارے بھی بات چیت کی گئی جس میں چین، افغانستان، تاجکستان اور دیگر ٹیموں کو بھی کھیل کے لیے مدعو کیا جائیگا۔

chitraltimes fpcci and Dap meeting sartaj group


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
75506