Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک آرمی کی طر ف سے بروز گاوں کو پانی پہنچانے کا عزم ، علاقے کے عوام کا پاک آرمی کو خراج تحسین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال شہر کے نواحی گاوں بروز تقریبا 2000 گھرانوں پر مشتمل ہے- گاؤں کے لگ بھگ 80 سے 90 گھرانے پانی کے ڈائریکٹ سورس سے محروم تھے. جسکی وجہ سے رہائشیوں کو دور دراز مسافت طے کر کے پانی لانا پڑتا تھا۔ جب یہ مسئلہ پاکستان آرمی تک پہنچا دی گئی تو اس کو حل کر کے پایہء تکمیل تک پہنچانے کا عزم کر لیا گیا- اسی سلسلے میں پاک فوج کے زیر بندوبست 13500 فٹ لمبی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس کے ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے واٹر ٹینک بھی منسلک کیا جائیگا-

بروز گاؤں کے پانی متاثرین نے پاک فوج / چترال ٹاسک فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی ذاتی دلچسپی کو سراہا ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8308