Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر ودیگر مقامات پر تقریبات کا اہتمام

شیئر کریں:

پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر ودیگر مقامات پر تقریبات کا اہتمام

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے آفس کے صحن میں منعقد ہویی، اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی ، نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدالکریم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عثمان ولی خان، اسماعیلی کونسل کے پریذیڈنٹ امتیاز عالم ، پولیس اور لیویز فورس کے جواں، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مختصر تقریب کے بعد مملکت خداداد کی بقاء اور سالمیت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی منعقد ہویی، تقریب کے آغاز میں قومی پرچم لہرایاگیا اور اپر چترال پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اس کے بعد سکول ہذا کے بوائے سکاوٹس دستے نے مارچ پاس کا مظاہرہ کیا پروگرام کا دوسرا حصہ سکول کے کانفرس ہال میں منعقد کیا گیامفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی صدر محفل جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان مہمان خصوصی تھے دیگر مہمانان میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردارحکیم ،DSP ہیڈ کوارٹر عیسی ،پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم ،پریذیڈنٹ لوکل کونسل بونی ،محکمہ تعلیم اپر چترال کے ADOs ,ASDEOs ،ریٹایرڈ اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء وطالبات نے شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی ۔

سکول ہذاکے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالی،نعت شریف،ملی نعمے اور تقاریر پیش کرکے داد وصول کیں ۔ مہمان خصوصی DPO ،صدر محفل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور تحصیل چیرمین مستوج اپنے اپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت وضرورت کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور قوم کو وطن عزیز کی ڈایمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محنت اور اتفاق واتحاد سے وطن کی سر بلندی کے لئے ہر کویی اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
اسی طرح کی یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب گورنمنٹ ہاییر سیکنڈری سکول مستوج، گورنمنٹ ہایی سکول چوینچ ، گورنمنٹ گرلز ہایی سکول مستوج، گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ، جی ایچ ایس ایس ہرچین، بانگ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آوی ودیگر مقامات پر بھی مختلف تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا

chitraltimes upper chitral independence 2

chitraltimes upper chitral independence sardar hakim chitraltimes upper chitral independence 5 chitraltimes upper chitral independence dc chitraltimes upper chitral independence 3

chitraltimes ghss mastuj independence program2 1 chitraltimes ghss mastuj independence program 1 chitraltimes ghs chuinj mastuj3 1 chitraltimes ghs chuinj mastuj 1

chitraltimes gghs awi 14 august program

chitraltimes gghs awi 14 august program2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64610