Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی گراس سکینگ کے کھلاڑی عزیزہ گل کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب، نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا گیا

شیئر کریں:

ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی گراس سکینگ کے کھلاڑی عزیزہ گل کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب، نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مداک لشٹ لوئیر چترال سے تعلق رکھنے والی طالبہ اور گراس سکینگ کے کھلاڑی عزیزہ گُل کے اعزاز میں 23 مارچ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر افس لوئر چترال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عزیزہ گل نے قومی لیول پہ 3 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔
عزیزہ گُل نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ  ایشین گیمز میں جونئیر ونٹر اولمپکس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اور ٹاپ ٹین کوالیفائرز میں نام امر کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر عمران خان نے طالبہ سے ملاقات کی۔انھیں شاباشی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے عزیزہ گل کوبہترین کارکردگی اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہونہار طلباء وطالبات کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بناۓ گی۔
ڈپٹی کمشنر نے عزیزہ گل کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے بھی نوازا۔ اس موقع پر اے سی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب، عزیزہ گل کے والد ودیگر بھی موجود تھے۔

chitraltimes scaning champion Aziza gul awarded by DC Chitral lower 3

chitraltimes scaning champion Aziza gul awarded by DC Chitral lower 2 chitraltimes scaning champion Aziza gul awarded by DC Chitral lower 4

chitraltimes scaning champion Aziza gul awarded by DC Chitral lower 1

chitraltimes azizi gul snow sports scanning 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86696