Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات، چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار

شیئر کریں:

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کیلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

 

چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار، نام کی تختی پر چیف جسٹس نہیں لکھوایا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800 سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے۔ ان کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا اور ساتھی ججز والی عام سیکورٹی ہی دی گئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر کے باہر لگی تختی پر چیف جسٹس پاکستان کے بجائے صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لکھ دیا گیا۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے اور اس سے قبل ایسی روایت نہیں ملتی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سپریم کورٹ ملازمین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔چیف جسٹس نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں، آپ انکا ایسے خیال رکھیں جیسے میزبان مہمان کا کرتا ہے، آپ سب لوگوں کا شکریہ، آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے، آپ سے تفصیل سے ملوں گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے بلکہ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں، یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ25 اکتوبر 2024 کوریٹائر ہوں گے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز کا بطور چیف جسٹس دور بہت مختصر ہو گا، وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسیٰ کے فرزند اور سابق ریاست قلات کے وزیر اعظم قاضی جلال الدین کے پوتے ہیں۔26 اکتوبر 1959 کوبلوچستان کے ضلع پشین میں پیدا ہوئے، لندن سے بار ایٹ لا کی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1985 میں کراچی سے وکالت کا آغاز کیا۔قائداعظم کے قریبی ساتھی قاضی عیسیٰ کے فرزند،پشتون درانی قبیلے سے تعلق،دادا قندھار میں قاضی تھے۔

 

chitraltimes full court hearing first time live 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79275