Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کامیاب جوان پروگرام کیلئےانٹرپرینیورز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

سٹارٹ اپ پاکستان کامیاب جوان پروگرام2023 تک 10 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کی تربیت فراہم اور 10 ہزار اسٹارٹ اپس لانچ کرے گا،اس مقصد کیلئے انٹرپرینیورز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے،ذرائع وزیراعظم یوتھ پروگرام
.
اسلام آباد(آئی آئی پی) اسٹارٹ اپ پاکستان کامیاب جوان پروگرام2023 تک 10 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کی تربیت فراہم اور 10 ہزار اسٹارٹ اپس لانچ کرے گا،اس مقصد کیلئے انٹرپرینیورز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اسٹارٹ اپ پاکستان کامیاب جوان پروگرام کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں قومی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے جو ملازمتوں اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت پیدا کرے گا۔، توسیع پذیر اور پائیدار اسٹارٹ اپ پاکستان کا مقصد واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پورے ایکو سسٹم کو جوڑنا، انفرادی کے بجائے اجتماعی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی، علوم کا تبادلہ کرنا اور ایک ہی ذریعے سے مالی اعانت / سرمایہ کاری تک رسائی فراہم کرنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں اسٹارٹ اپ پاکستان کا آغاز 8 یونیورسٹیوں سے کیاگیاہے، ان میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،دی ویمن یونیورسٹی ملتان، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، آئی بی اے سکھر، مہران یو ای ٹی جامشورو، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ اور بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور شامل ہیں۔ تجرباتی بنیادوں پہ اسٹارٹ اپ پاکستان کی 8 یونیورسٹیوں اور بیر وینچرز (آئیڈیا جیسٹ) کے درمیان باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے،اس مقصد کیلئے ویب سائٹ https://www.kamyabjawan.gov.pk/home/startup کے ذریعے انٹرپرینیورز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30008