Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی چترال اپر اور لویر کا مشترکہ مشاورتی اجلاس، جنرل الیکشن کے لیے امیدواروں کی نامزدگی،شہزادہ خالد پرویزاورانجینیرفضل ربی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے نامزد

شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی چترال اپر اور لویر کا مشترکہ مشاورتی اجلاس، جنرل الیکشن کے لیے امیدواروں کی نامزدگی،شہزادہ خالد پرویزاورانجینیرفضل ربی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے نامزد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال اپر اور لویر کا ایک مشترکہ اوراہم مشاورتی اجلاس گزشتہ دن بمبوریت کالاش ویلی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں پی پی پی اپر اور لویر چترال کے چیدہ چیدہ رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس بلانے کا مقصد آنے والے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے ناموں کی نامزدگی کے حوالے سے  مشاورت تھا۔

اجلاس میں سابق صوبایی وزیر سلیم خان، سابق ممبر صوبایی اسمبلی سید سردار حسین، صدر پی پی پی لویر چترال انجینیر فضل ربی جان ، صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ ، سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد ، تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز، قاضی فیصل ودیگر کے علاوہ چترال کے مختلف علاقوں سے پیپلزپارٹی کی چیدہ چیدہ ورکرز اور جیالوں نے شرکت کی۔

طویل گفت و شنید اور ہر ایک کی رایے جاننے کےبعد  چترال سے قومی اور صوبایی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے متفقہ طور پر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ۔

انتہاٸ باوثوق زرایع کے مطابق چترال سے قومی اسمبلی کی نشست NA1 چترال کیلۓچیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز اورپی پی پی ضلع چترال لوٸر کے صدر انجینٸر فضل ربی جان کو پارٹی ٹکٹ کیلۓ نامزد کیا گیا۔ اسی طرح صوباٸ اسمبلی کی نشست PK 1 اپر چترال کیلۓ سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اور سید شیر حسین جبکہ صوباٸ اسمبلی چترال لویر کی نشست PK2 کیلۓ سابق صوباٸ وزیر سلیم خان اور پی پی پی تحصیل چترال کے صدر عالمزیب ایڈوکیٹ کو پارٹی ٹکٹ کیلۓ نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس میں اس امید کا اطہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال سے تینوں نشستیں جیتے گی۔

chitraltimes ppp chitral meeting bumburait 4 chitraltimes ppp chitral meeting bumburait3 chitraltimes ppp chitral meeting 3 chitraltimes ppp chitral meeting bumburait


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76413