Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ نواز کا بونی میں مشاورتی اجلاس ، کابینہ سازی اور شمولیتی تقریب ، بونی کی معروف شخصیت حیدری لال جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ نواز کا بونی میں مشاورتی اجلاس ، کابینہ سازی اور شمولیتی تقریب ، بونی کی معروف شخصیت حیدری لال جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آج اپر چترال بونی میں مسلم لیگ نواز اپر چترال کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی اور تحصیل کابینہ کے افراد کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ضلعی سینئر نائب صدر پرویز لال ضلعی جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک،تحصیل صدر مستوج جاوید خان ،سابق ناظم سلامت خان ،تحصیل صدر تورکھو احمد الله خان ،تحصیل صدر موڑکھو محمد اعظم خان ، صدر یو سی تریچ عبد الباری ،سید سردار حسین شاہ ،عارف الله ،عبد الرب و دیگر ضلعی قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت سینئر لیگی رہنما سلطان امیر نے کی ۔اجلاس میں قائد میاں محمد نواز شریف کی لندن سے لاہور آمد کے موقعے پر استقالیہ جلسے میں شرکت پر مشاورت ہوئی اور ختمی شکل دینے کے لیے 15 آکتوبر کو دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اپر چترال کے جانے پہچانے شخصیات مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ نواز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے سنئیر قائدین نے ہار پہنا کر انہیں خوش امدید کہا اور ان کی شرکت کو پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دی ۔مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بونی کے معروف شخصیت حیدر ولی خان لال جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر ن میں شمولیت اختیار کی جبکہ جنگ عظیم اور اسرار علی پی پی پی ،شیر حیدر ریشن اور ریٹائرڈ صوبیدار فیض الرحمٰن اے این پی کو خیراباد کہہ کر مسلم لیگ نواز میں شامل ہوئے ۔ریٹائرڈ صوبیدار دینار ولی بھی اس موقعے پر پاکستان مسلم لیگ نواز پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 

اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے کہا کہ اپر چترال میں مسلم لیگ ایک فعال جماعت کے طورپر ابھر رہی ہے۔ نامی گرامی شخصیات کا پارٹی کے ساتھ وابستہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ نواز ایک مقبول جماعت ہے۔
بعد میں تحصیل اور اور ٹاون بونی کے لیے کابینہ سازی کی گئی ۔سب تحصیل مستوج بیار کے لیے ذیل کابینہ کا انتخاب ہوا،سرپرست اعلیٰ ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیر ،صدر حیدر ولی خان لال ،سینئر نائب صدر اؤل ریٹائرڈ صوبیدار میجر غلام رسول،سینئر نائب صدر دوم رشید بیگ،نائب صدر ظفر، نائب صدر دوم ریٹائرڈ کیپٹن حمید خان،جنرل سکرٹری غلام دستگیر انفارمیشن سکرٹری ارشاد علی اور فنانس سکرٹری بابر استاد، جبکہ ٹاؤن کے لیے ذیل عہدہ دار منتخب کیے گئے۔سرپرست سینئر لیگی شخصیت رحمت علیم،صدر جنگ عظیم ،سینئر نائب صدر فیض الرحمٰن ،سینئر نائب صدر دوم ریٹائرڈ صوبیدار موسیٰ علی،نائب صدر جماعت خان ،نائب صدر دوم امیر الملک،نائب صدر سیف اللہ، جنرل سکرٹری ریٹائرڈ صوبیدار دینار ،جوائینٹ سکرٹری صفدر علی، انفارمیشن سکرٹری کریم پناہ ،فنانس سکرٹری بلبل نادر خان شامل ہیں ۔
chitraltimes pmln meeting boonichitraltimes pmln meeting booni 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79772