Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان سے محبت کرنے والے – میری بات:روہیل اکبر

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان سے محبت کرنے والے – میری بات:روہیل اکبر

پاکستان سے محبت کرنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں جو گذشتہ کئی دھائیوں سے صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ کب حالات ساز گار ہوں اور وہ جاکر اپنے ملک کی خدمت کرسکیں لیکن بدقسمتی سے حالات ٹھیک ہوئے اور نہ ہی وہ لوگ واپس آئے جنہوں نے پاکستان کی حالت بدلنی تھی اور جو لوگ پاکستان میں رہ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں ہمارے ادارے جینے نہیں دیتے آسٹریا میں بیٹھا ہوا شاہد عرفان ہو یا انکا بیٹا یوشع عرفان جس نے ابھی حال ہی میں لند سے ایم فل کیا پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کے لیے بے چین ہیں اور ہم لوگ ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہے ہم تو 75سالوں میں پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں کرسکے یہاں کراچی میں علما ئے دین کو سرے عام قتل کردیا جاتا ہے بلوچستان میں دین کی خدمت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا جاتا ہے وکلاء کو ٹارگٹ کرکے مار دیا جاتا ہے صحافیوں کو اغوا کے بعد نامعلوم بنا دیا جاتا ہے معصوم بچوں کو سکولوں میں جاکر بے دریغ قتل کردیا جاتا ہے خواتین کو مار مار کر مار دیا جاتا ہے تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے

 

ان ہونے والی تمام دہشتگردانہ کاروائیوں کا الزام بھارت کو ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کو تشدد کے زریعے اذیت پہنچانا مودی سرکار کا وطیرہ بنا ہوا ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں ایک مسلمان شخص محمد عمران کو ہجوم نے برہنہ حالت میں پریڈ کروائی جبرا جئے سری رام کے نعرے لگوائے گئے اور پھر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسلم شخص کو غلاظت سے بھری فٹ پاتھ کو چاٹنے کے لیے کہا گیا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ کوئی تفریق نہیں رکھی جاتی اوربھارت نے مقبوضہ کشمیر کا جو حشر ا کررکھا ہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بھارتی درندہ صفت حکمرانوں نے ریاست جموں و کشمیر کی صدیوں پر محیط تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندووں کو ڈومیسائل جاری کرکے وہاں کی آبادی کے تناسب کو جبر و استبد اد کے ذریعے تبدیل کررہا ہے ہندوستان کی غاصب حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت اور ریاستی درجے کے خاتمے کو 1500 دن بیت چکے ہیں جس پر لاہور میں کشمیری رہنماؤں فاروق آزاد،آفتاب نازکی اور شہزاد نازکی کی قیادت میں بھارتی حکومت اور قابض افواج کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا

 

بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اقوامِ متحدہ کے اصولوں اور ضابطوں کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت اور ریاست کے تاریخی درجے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور آج بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارت کے بدترین اقدامات کو 1500 دن ہوگئے ہیں 5 اگست 2019 کو حکومت ہند نے کشمیر پر بدترین قانونی جارحیت کرتے ہوئے ریاست کا درجہ ختم کردیا تھا بھارت نے ایک طرف اقوامِ متحدہ کے ضابطوں کو پاؤں تلے روندا تو دوسری طرف مسئلہ کشمیر کے اہم فریق پاکستان کی فریقانہ حیثیت کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلے کو سیاہ ترین اقدامات سے اور بھی پیچیدہ بنا دیا ہے مقبوضہ ریاست دس لاکھ دہشت گرد فوجیوں کے پہرے میں ایک جیل بن چکی ہے بدترین کالے قوانین کے نفاذ سے حکومت ہند نے ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو غلام بنا کر محصور کررکھا ہے گزشتہ 1500 دنوں میں مقبوضہ ریاست کے عوام کے تمام بنیادی انسانی، سماجی، سیاسی اور مذہبی حقوق بندوق کی نوک پر چھین لیئے گئے ہیں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال وہاں ہزاروں سیاسی کارکنوں، آزادی پسند راہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سیاسی مذہبی لیڈروں کی گرفتاریوں کی وجہ سے آزادء اظہارِ رائے پر مکمل پابندیوں سے بدترین صورتحال پید ہوگئی ہے اور سکے ساتھ ساتھ بھارت ہمسایہ ممالک سے بھی پنگے بازی میں مصروف ہے پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہی ہاتھ نکلتا ہے

 

اس سلسلہ میں حکومت پاکستان اور تمام متعلقہ ایجنسیوں سے گذارش ہے کہ بیرونی حملہ آواروں اور انکے سہولت کاروں پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں پاکستانی تو خود اپنی غربت کے نیچے دب رہیں ہیں انہیں اب مزید نہ دبائیں ہمیں اپنے ملک کو آگے لیکر چلنا ہے اگر سانحہ مشرقی پاکستان کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا تو تو باقی سب باتیں بے معنی ہوجاتی ہیں ہمارے لوگ دھڑا دھر غربت کی لکیر سے نیچے گر رہے ہیں اس وقت بھی 2 کروڑ لوگوں کا غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کا خدشہ جبکہ بیروزگاری میں 10 فیصد سالانہ اضافے کے باعث ہر سال 30 لاکھ افراد غریب طبقے میں شامل ہورہے ہیں پاکستان میں متوسط طبقہ 42 فیصد سے گھٹ کر 33 فیصد رہ گیااور دنبدن معاشی بدحالی کے سبب متوسط طبقے میں نمایاں کمی ہو رہی ہے یہ طبقہ اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے جیتا ہے دنیا کی سہولتوں اور آسائشوں سے کہیں دور یہ طبقہ دوسروں کی نوکری کے لیے پیدا ہوتا ہے اور انہی کی خدمت کرتا کرتا موت کے منہ میں چلا جاتا ہے اور اشرافیہ معاشرے پر تسلط برقرار رکھنے کیلیے متوسط اور غریب طبقے کو خوشحال ہی نہیں ہونے دیتے معاشی عدم استحکام اورقوت خرید میں کمی جیسے عوامل بڑی وجہ اور افراط زر کے باعث پاکستان میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے

 

امیر طبقہ آمدن کا 20 سے 30 فیصد حصہ جبکہ متوسط اور غریب 70 سے 80 فیصد حصہ خوراک پر خرچ کرتے ہیں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے امیر مزید امیر ہوتا جا رہا ہے اگر یہی حالات رہے تو کچھ عرصے میں مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے جب ایسے حالات بن جائیں تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جاتا ہے اور پھریوشا عرفان جیسے سینکڑوں قابل اور ذہین بچے پاکستان کا رخ کیسے کرینگے اور پاکستان کا مستقبل تابناک کیسے بنے گا آخر میں سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ چند کار آمد باتیں اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو سمجھنے والوں کے بہت اہم ہیں جنکا کہنا ہے میاں صاحب کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو چیئرمین پی ٹی آئی نے آؤٹ نہیں ہونا اب بھی کہتا ہوں کہ امپائر کو گیند مارنے سے نقصان ہوگا میں ان سب سے زیادہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جانتاہوں مجھے پتہ ہے وہ کیا کرینگے جب چن چڑھے گا توسب دیکھ لیں گے جبکہ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ٹکراؤ پیدا کرکے اپنی اہمیت بتاتے ہیں جو پھڈا ڈالناچاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ پیڑنہ گنیں آم کھائیں لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم صلح کراتے کراتے آخری نوابزادہ نصراللہ بن رہے ہو۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
79147