Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر عوام کی شکایات کا ازالہ جاری، پاکستان سیٹزن پورٹل اپنی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جو عوام اور حکومت کے درمیاں فاصلوں کو بتدریج کم کرتا ہے۔پاکستان سیٹزن پورٹل کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 60 دن کی قلیل مدت میں سیٹزن پورٹل لوگوں کی آواز بن گئی۔پاکستان سیٹزن پورٹل اب تک تقریباً شہریوں کی جانب سے درج کردہ 100000 شکایات کا ازالہ کراچکا ہے۔جس میں خیبر پختونخوا سرفہرست ہے۔بغیر کسی اثر و رسوخ کے یا رشوت ستانی کے شہری اپنے مسائل نا صرف اعلی حکام تک پہنچا سکے ہیں بلکہ ان کو حل بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے نعرے ”حکومت عوام کے لئے ” کا یہ عملی ثبوت ہے۔ تبدیلی کا یہ سفر نا صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں روز بروز بہتری آئے گی۔ پاکستان سیٹزن پورٹل بن گیا ہے عوام کی امنگوں کا ترجمان۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کا مقصد عوامی خدمت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17434