Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے۔وزیر زادہ

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے۔وزیر زادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری حقیقی آزادی کے لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی اور لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں تمام اقلیتی برادری متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لانگ مارچ کے حوالے سے اقلیتی برادری کے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینیٹر گودیپ سنگھ، رکن صوبائی اسمبلی روی کمار، ضلعی اور ریجن سطح کے پارٹی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے، اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور لائحہ عمل طے کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا، معاون خصوصی نے کہا کہ لانگ مارچ میں اقلیتی برادری عمران خان کو مکمل سپورٹ کریگی کیونکہ عمران خان کی لڑائی ملک کو بچانے کے لئے ہے اور ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ ہی اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے جس نے ابتک غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیابلکہ نیب ترامیم کے ذریعے اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کئے،، انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان لانگ مارچ کی کال دینگے تو اقلیتی برادری کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پائینگے کیونکہ اقلیتوں نے پہلے بھی ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے بچوں کو معیاری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67309