Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے چھ کارکنا ن 3ایم پی او کے تحت گرفتار، جیل منتقل ، پی ٹی آیی قیادت کی طرف سے مذمت

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے چھ کارکنا ن 3ایم پی او کے تحت گرفتار، جیل منتقل ، پی ٹی آیی قیادت کی طرف سے مذمت

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال انتظامیہ نے علاقے میں آمن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چھ نوجوان کارکنان کو گرفتار کرکے  جیل منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرایع کے مطابق ان کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتا رکیا گیا ہے۔ گرفتار پی ٹی آیی کارکنان میں دیدار والی مئیر بونی ، محمد ھارون نشکوہ، بابر علی بونی، شعیب مئیرواشچ، سلیم رائیس اور احسان الحق موڑکہو شامل ہیں

گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے کہا ہے کہ کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت پولیس نے 1 مہینے کیلئے سنٹرل جیل مردان بیھج دیا ہے ۔جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ شہزادہ سکندر نے کہا کہ میں انصاف لائزر فورم کے وکلاء سے رابطے میں ہوں۔ انشاءاللہ جلد از جلد ہمارے کارکنون کی غیرقانونی گرفتاری کے متعلق کورٹ سے رجوع کرینگے۔ انھوں نے مذید کہا ہے کہ یہ کے۔پی میں جمعیت علمائے اسلام اور اتحادیوں کی بوگس حکومت کی کھلم کھلا فسطائیت کی ایک تازہ مثال ہے۔

پی ٹی آیی کی بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ گزشتہ دن ریلی نکالنے اور جشن شندور کے موقع پر دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا لھرانے پر ضلعی انتظامیہ کو ناگوار گزری ہے۔ جس کے پاداش میں انتظامیہ نے فرنٹ لاین نوجوان کارکنان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔

دریں اثنا چترال سے سینیٹر فلک ناز نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپر چترال میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی گرفتاری غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہوں ان کو فوری رہائ کا مطالبہ کرتی ہوں۔انھوں نے کہا ہے کہ انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جب سوال اٹھایا جائے تو امپورٹڈ حکومت کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے دور دراز ضلعے اپر چترال کے علاقے مستوج میں آج پر امن ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے رہنماوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا-

chitraltimes pti upper chitral rally

chitraltimes pti flag at shandur pologround


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76748