Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان بھر میں واٹس ایب سمیت سوشل میڈیا ایپس کو عارضی طور پر بند کردیاگیا ہے۔

شیئر کریں:

چترال (سما نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان بھر سوشل میڈیا کی مختلف موبائل ایپس کو بند کردیا گیا ہے۔ بند کی گئی موبائل فون ایپس میں واٹس ایپ، یو ٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک اور ٹیلی گرام شامل ہیں۔

پی ٹی اے نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و عامہ برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے چند سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک رسائی پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر 5 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا۔ فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس آج شام 4 بجے تک بند رہیں گی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ عارضی بندش کے دوران سوشل میڈیا پر موجود احتجاج اور دھرنوں سے متعلق مواد ہٹایا جائے گا۔

اگرچہ وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن میں پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ پیشرفت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک میں احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ پہلے ہی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر چکی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
47451