Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ایڈ امنسٹریٹیو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحان 16 تا 25 اکتوبرپشاور کینٹ میں منعقدہونگے،

شیئر کریں:

پاکستان ایڈ امنسٹریٹیو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحان 16 تا 25 اکتوبرپشاور کینٹ میں منعقدہونگے،

پشاور (چترال ٹائمزر پورٹ) پاکستان ایڈ امنسٹریٹیو سروس، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحان (سیکنڈ ٹرم 2023) 16 تا 25 اکتوبر 2023 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنولنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور کینٹ میں منعقد کیا جائیگا، اس سلسلے میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو لوکل گورنمنٹ کا پیپر ہوگا، اسی طرح 17 اکتوبر کو کریمنل لاء II (I)، 18 اکتوبر کو کریمینل لاء III (II)،19 اکتوبر کو سول لاء II (I)20 اکتوبر کو جیل، 23 اکتوبر کو ریونیو لاء II (I)، 24 اکتوبر کو ریونیو لاء III (II) اور 25 اکتوبر کو ٹریژری پرچہ منعقد کیا جائیگا۔امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کواپنا بیئر ایکٹس، اپنا قومی شناختی کارڈ، بال پوائنٹ، پنسل اور پیپر بورڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر کوئی امید وار اپنا بیئر ایکٹس ساتھ نہ لا سکا تو امتحانی سیکشن اس کو بیئر ایکٹس فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اگر کسی امیدوار کے ساتھ بیئر ایکٹس کے علاوہ دوسری کتاب پائی گئی تو انکو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80064